Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شوبز شخصیات کا پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

Now Reading:

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، شوبز شخصیات کا پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی پر خوشی کا اظہار

پاکستان شوبز انڈسٹری کی نامور شوبز شخصات نے پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2021 میں شاندار کارکردگی پر خوشی کا اظہار کیا ہے۔

 معروف اداکارہ و تمغۂ امتیاز مہوش حیات نے اپنے تصدیق شدہ انسٹاگرام اکاؤنٹ پر قومی کرکٹرز کے لئے خصوصی ویڈیو شیئر کی جو میچ کے بعد اسٹیڈیم میں بنائی تھی۔

مہوش حیات نے اپنے ویڈیو پیغام میں کہا کہ کوئی بات نہیں، تُم جیتو یا ہارو، ہمیں تُم سے پیار ہے۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ہمیں سبز رنگ کے اپنے لڑکوں پر بہت فخر ہے، آپ نے پورے ٹورنامنٹ میں واقعی اچھا کھیلا۔

اداکارہ نے کہا کہ آپ نے اپنی شاندار پرفارمنس سے ہمیں فخر محسوس کروایا اور ہمارا دل جیت لیا ،ہم آپ سے ہمیشہ محبت کرتے رہیں گے۔

پاکستانی گلوکار علی ظفر نے ٹوئٹر پر پاکستان کی ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی پر کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں اپنی ٹیم پر فخر ہے ،کرکٹرز واپسی پر شاندار استقبال کے حقدار ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کھلاڑیوں کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ وہ جس پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کے ساتھ کھیلے اس سے اندازہ ہوتا ہے کہ مستقبل میں پاکستان کرکٹ کے لئے کیا آنے والا ہے۔

گلوکار نے آسٹریلوی ٹیم کی بھی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ یہ بھی کہنا ضروری ہے، آسٹریلیا دیا گیا ہدف حاصل کرنے کے لئے جیسے نبرد آزما ہوا وہ زبردست تھا۔

انہوں نے لکھا کہ کیا ٹیم ہے، کیا سفر ہے، بس یہ دن ہمارا نہیں تھا۔

عاصم اظہر نے لکھا کہ کرکٹرز آپ کی محبت اور حمایت کے مستحق ہیں، یہ پاکستان کرکٹ کا نیا دور ہے۔

پاکستانی اداکارہ عروا حسین نے پاکستانی ٹیم کی اچھی کارکردگی کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ پاکستان نے اچھا کھیلا۔

اداکار عثمان خالد بٹ نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے لکھا کہ آپ کو ناقابل یقین حد تک فخر ہونا چاہئیے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم نے دل جیت لیا۔

اداکار ہمایوں سعید نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ پورے ٹورنامنٹ میں شاندار کارکردگی پر ٹیم پاکستان پر فخر ہے۔

Advertisement

انہوں نے لکھا کہ جیت اور ہار کھیل کا حصہ ہیں، اہم بات یہ ہے کہ لڑکے کس لگن اور جذبے کے ساتھ کھیلے۔

اداکار عدنان صدیقی نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ ہمارے لڑکوں نے مشہور ناقابل تسخیر ٹیم کے خلاف ہائی پریشر میچ میں اپنے اعصاب پر قابو رکھا۔

Advertisement

اس کے علاوہ گلوکارہ مومنہ مستحسن نے بھی سیمی فائنل جیتنے پر آسٹریلیا کو مبارکباد دیتے ہوئے لکھا کہ بابر اعظم کی لیڈرشپ میں ٹورنامنٹ میں اچھی کارکردگی دکھانے پر ٹیم کی تعریف اور حوصلہ افزائی کریں۔

Advertisement

انہوں نے اچھی کارکردگی دکھانے پر کھلاڑیوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
معروف بھارتی اداکارہ ہراسانی کا شکار
بالی ووڈ میں کامیاب کیریئر کے باوجود ہالی ووڈ میں ناکامیوں کا سامنا کیا، پریانکا چوپڑا
زندیا اور ٹام ہالینڈ جلد ہی شادی کرنے والے ہیں؟
تارک مہتا کا الٹا چشمہ کے معروف اداکار اچانک لاپتہ
کترینہ کیف نے ہالی ووڈ میں کام کرنے کی پیشکش ٹھکرا دی؟
گلوکار حبیب رحمنٰ کا گانا ’میرے ڈھولے جیا‘ ریلیز کر دیا گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر