صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ صدر مملکت نے کہا کہ مشترکہ اجلاس 17 نومبر، بروز بدھ دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا۔
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی اسمبلی اور سینیٹ کا مشترکہ اجلاس طلب کرلیا
مشترکہ اجلاس 17 نومبر، بروز بدھ، دوپہر 12 بجے منعقد ہوگا
Advertisement— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) November 16, 2021
ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کل پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں شریک ہوں گے، بلاول بھٹو اجلاس میں شرکت کے لیے اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان مشترکہ اجلاس کے حوالے سے اہم صلاح مشورہ ہوا۔ مشورہ قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سید یوسف رضا گیلانی کے مابین ہوا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News