وزیراعظم کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب کرینگے، اسد عمر نے بتا دیا
وزیراعظم کراچی میں گرین لائن منصوبے کا افتتاح کب کرینگے، اس حوالے سے اسد عمر نے تفصیلات بتا دیں۔
وفاقی وزیر منصوبہ بندی اور سربراہ این سی او سی اسد عمر نے ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں لکھا کہ گزشتہ روز کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا ہے، اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے تیار ہو گا۔
انہوں نے بتایاکہ اس کے بعد وزیراعظم عمران خان کراچی آ کر گرین لائن منصوبے کا افتتاح کریں گے، تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا۔
کل کراچی گرین لائن منصوبے کا تفصیلی جائزہ لیا. انشاءاللہ اگلے دس دن میں یہ منصوبہ ٹرائل آپریشن کے لئے طیار ہو گا. اس کے بعد وزیراعظم @ImranKhanPTI کراچی آ کر منصوبے کا افتتاح کریں گے. تقریباً دو ہفتے ٹرائل آپریشن کے بعد انشاءاللہ 25 دسمبر کو کمرشل آپریشن کا آغاز کر دیا جائے گا— Asad Umar (@Asad_Umar) November 28, 2021
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News