Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیروزگاری سے پریشان شخص کی شاپنگ مال کے تیسری فلور سے کود کر خودکشی

Now Reading:

بیروزگاری سے پریشان شخص کی شاپنگ مال کے تیسری فلور سے کود کر خودکشی
ڈیرہ اسماعیل خان

ڈیرہ اسماعیل خان؛ نامعلوم افراد کی فائرنگ سے اے این پی رہنما جاں بحق

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں واقع لکی ون مال میں ایک شخص نے تیسرے فلور سے چھلانگ لگا کر خودکشی کرلی۔

پولیس ذرائع کے مطابق 29 سالہ زوہیر ولد ہاشم نے بے روزگاری سے تنگ آکر لکی ون مال میں تیسری منزل سے چھلانگ لگا کر خودکشی کی ہے۔

پولیس نے بتایا کہ متوفی زوہیر چار بچوں کا باپ اور انچولی کا رہائشی تھا۔

پولیس کے مطابق متوفی کی والدہ اسکول ٹیچر ہیں، متوفی دو بار پہلے بھی خودکشی کی کوشش کرچکا تھا۔

خیال رہے کہ ملک میں بڑھتی بیروزگاری اور مہنگائی نے عوام کو خودکشیاں کرنے پر مجبور کردیا ہے۔ حالات اس نہج پر پہنچ گئے ہیں ہیں کہ صرف غریب مزدور ہی نہیں بلکہ پڑھا لکھا طبقہ بھی اپنی نوکریاں اور جانیں گنوا رہا ہے۔ جس کی تازہ مثال نجی اخبار سے وابستہ محمد فہیم کی موت ہے۔

Advertisement

چھتیس سالہ محمد فہیم نے 26 نومبر کو بے روزگاری اور مہنگائی سے تنگ آکر خودکشی کرلی تھی۔

پولیس ذرائع کے مطابق متوفی گزشتہ برس ڈاؤن سائزنگ کے باعث مقامی اخبار سے برطرف کردیا گیا تھا۔

فہیم گزشتہ ایک برس سے بچوں کی کفالت کے لیے رکشہ چلا رہا تھا۔

پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ متوفی نے قرض داروں کے تقاضے اور مہنگائی سے شدید تناؤ کا شکار ہوکر جمعرات کی شام گھر میں پنکھے سے لٹک کر جان دی۔

متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ فہیم کے چھ بچے، ایک بیٹا اور پانچ بیٹیاں ہیں اور وہ گھر کا واحد کفیل تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سعودی عرب نے ابراہم اکارڈ میں شامل ہونے پر رضامندی ظاہر کردی، ٹرمپ کا دعویٰ
دوحہ مذاکرات : افغان طالبان کی درخواست پر عارضی جنگ بندی میں توسیع
انتشار نہیں امن و استحکام، عوام نے فیصلہ سنا دیا، شرپسندوں کی ہڑتال مکمل ناکام
پاکستان حق دفاع محفوظ رکھتا ہے،اس کیلئے کسی کی اجازت کی ضرورت نہیں ، ترجمان دفتر خارجہ
وزیراعظم کی زیرصدارت اہم اجلاس؛ غیر قانونی افغان پناہ گزینوں کو فوری واپس بھیجنے کا فیصلہ
اسلام آباد،راولپنڈی، پشاور سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر