Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، فیصل جاوید

Now Reading:

بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے، فیصل جاوید

پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان نے کہا ہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سنیٹر فیصل جاوید نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے، اوورسیز پاکستانیوں کو مبارک ہوآئندہ انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین کا استعمال ہو گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانی باہر بیٹھ کر ووٹ کاسٹ کر سکیں گےآج حکومت اور اتحادیوں نے مل کر یہ قانون سازی کر دکھائی۔

 فیصل جاوید خان نے کہا کہ اپوزیشن کی کوشش تھی کہ وہ ڈیل کر سکیں لیکن عمران خان نے کہا کہ وہ کسی صورت ڈیل نہیں کریں گے۔

 پی ٹی آئی کے رہنما فیصل جاوید خان  کا مزیدکہنا تھا کہ اپوزیشن والے چھوئی موئی بنے ہوئے ہیں  جبکہ عمران خان نے دھاندلی کے خلاف دنیا کی تاریخ کا طویل ترین احتجاج کیا اور یہ کامیابی پی ٹی آئی کی نہیں عوام کی کامیابی ہے۔

Advertisement

یاد رہے اس سے قبل  پارلیمنٹ میں حکومت کا الیکٹرانک ووٹنگ مشین کے استعمال کرنے اور اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل منظور کرلیا گیا ہے۔

اسپیکر قومی اسمبلی کی زیر صدارت پارلیمنٹ کا مشترکہ اجلاس ہوا ، بل کی تحریک وزیراعظم کے مشیر بابر اعوان نے پیش کی تھی۔

آج دوپہر ایک گھنٹے سے زائد تاخیر سے شروع ہونے والے مشترکہ اجلاس میں حزبِ اختلاف کی جانب سے شدید مخالفت، تنقید اور احتجاج کے باوجود حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا انتخابی ترمیمی بل 2021 سادہ اکثریت سے منظور کرلیا گیا۔

الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) سے متعلق ترمیمی بل اور سمندر پار پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دینے کا بل بھی ایوان نے کثرت رائے سے منظور کرلیا۔

گرفتار بھارتی جاسوس کلبھوشن یادو کیس سے متعلق عالمی عدالت انصاف میں نظرثانی کا بل 2021 بھی کثرت رائے سے منظور ہوگیا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
9مئی کے موقع پر فورس کمانڈر ایف سی این اے کا شہدا کو خراج عقیدت
افواج پاکستان اور شہدا سے اظہاریکجہتی، طلبا و اساتذہ کی جی ایچ کیو آمد
24 ملین سے زائد پاکستانی فعال تمباکو نوشی کرتے ہیں، تحقیقی رپورٹس
پنجاب اسمبلی میں سانحہ 9 مئی کے خلاف مذمتی قرارداد منظور
9مئی سیاہ ترین دن ہے، ملک سےمحبت کرنے والا ایساسوچ بھی نہیں سکتا، مریم نواز
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر