Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

گھر کا ٹی وی بیچ کر اپنی زندگی کا پہلا بلا خریدا، محمد رضوان

Now Reading:

گھر کا ٹی وی بیچ کر اپنی زندگی کا پہلا بلا خریدا، محمد رضوان
محمد رضوان

قومی کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز محمد رضوان کا کہنا ہے کہ پہلی بار جب کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے گیا تو گراؤنڈ مین نے تھپڑ مار کر واپس بھگا دیا۔

پاکستان ٹیسٹ ٹیم کے نائب کپتان محمد رضوان کا ایک انٹریو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہا ہے جس میں وہ اپنی نجی زندگی سے متعلق کھل کر گفتگو کرتے دکھائی دے رہے ہیں، اس دوران رضوان نے کرکٹر بننے سے پہلے کی چند دلچسپ باتیں بھی اپنے مداحوں سے شیئر کیں۔

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان کا ایک انٹرویو سوشل میڈیا پر وائرل ہے جس میں انہوں نے کچھ دلچسپ باتیں کیں۔

رواں سال ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بلے باز محمد رضوان نے کہا کہ میرا تعلق بڑے گھرانے سے نہیں اور یہ سب ہی جانتے ہیں تاہم یہ بات بہت کم لوگ جانتے ہیں کہ میرے پاس ابتدا میں کرکٹ کھیلنے کا سامان نہیں ہوتا تھا۔

محمد رضوان نے بتایا کہ ہمارے گھر میں ٹیلی ویژن بھی موجود نہیں تھا تاہم کرکٹ سے میرا لگاو دیکھ کر میرے دادا نے مجھے ایک ٹی وی خرید کردیا تاکہ میں میچ دیکھ سکوں، بعد میں وہی ٹی وی بیچ کر اپنی زندگی کا پہلا بلا خریدا۔

Advertisement

قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بلے باز نے کہا کہ مجھے پشاور کا کرکٹ اسٹیڈیم دیکھنے کا شوق پیدا ہوا تو وہ دیکھنے گیا جو  مجھے پہلی بار نہیں ملا، اس وقت چھوٹا سا گیٹ تھا ، بڑی بڑی دیواریں تھیں، میں واپس آگیا لیکن تسلی نہیں ہوئی، اگلی بار دوستوں کے ساتھ گیا۔

رضوان نے بتایا کہ جیسے ہی گیٹ میں داخل ہوا تو وہاں موجود گراؤنڈ مین نے پوچھا یہاں کیا کررہے ہو، جس پر میں نے جواب دیا کہ گراؤنڈ دیکھنے آیا ہوں، اس نے مجھے تھپڑ رسید کردیا اور اس تھپڑ پر دوست آج بھی مجھے تنگ کرتے ہیں اور اگر آج وہ گراؤنڈ مین میرے سامنے آیا تو میں اس کو پہچان لوں گا۔

محمد رضوان کا مزید کہنا تھا کہ اگر وہ مجھے کسی دن مل گیا تو میں اسے ضرور جادو کی جھپی دوں گا، لیکن مجھے نہیں پتہ کہ وہ اس وقت کہاں ہوگا البتہ اسے تلاش کرنے کی کوشش کروں گا۔ اپنی کامیابی سے متعلق پوچھے گئے سوال پر محمد رضوان کا کہنا تھا کہ ہماری کوشش ہوتی ہے کہ سینے پر جو اسٹار لگا ہے اس پر کسی قسم کا کوئی داغ نہ آئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بنگلادیش کا ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے اسکواڈ کا اعلان
برائن لارا نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے لیے سیمی فائنلسٹ کی پیش گوئی کردی
ہاکی ٹیم نے قومی فخر کو دوبارہ بحال کیا، وزیر اعلیٰ پنجاب
آئرلینڈ 2025 میں وائٹ بال سیریز کیلیے پاکستان کا دورہ کرے گی
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم نے نارتھمپٹن میں ٹریننگ کا آغاز کردیا
بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کے کامیاب ترین کپتان بن گئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر