Advertisement
Advertisement
Advertisement

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمے دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب

Now Reading:

چینی کی قیمتوں میں اضافے کے ذمے دار عمران خان ہیں، مریم اورنگزیب
مریم اورنگزیب

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے ملک میں چینی کی قیمتوں میں اضافے کا ذمے دار عمران خان کو قرار دے دیا۔

مریم اورنگزیب نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  چینی صرف اور صرف عمران صاحب کے فیصلوں کی وجہ سے مہنگی ہو رہی ہے، چینی کی قیمتوں میں اضافہ صرف عمران صاحب کے اے ٹی ایمز ، کارٹلز اور مافیا کو فائدہ پہنچ رہا ہے۔

انہوں نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ ڈالر کی طرح چینی کی قیمت کی پرواز کے بعد عمران صاحب استعفیٰ دیں ،قوم کی جان چھوڑیں اور مہنگائی سے عوام کا گلا نہ گھونٹیں۔

ترجمان مسلم لیگ ن نے کہاکہ عمران صاحب کا خطاب ختم ہوا اور ساتھ ہی عوام پر چینی کا بم گرا دیا ، گھی اور خوردنی تیل سب کچھ مزید مہنگا ہوگیا۔

 مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ عمران صاحب نے یہ ریلیف پیکج دیا کہ چینی 145 اور 150 روپے کلو پر پہنچ گئی ،عمران صاحب کے ہر خطاب اور فیصلے کے نتیجے میں قوم کو آنسو ملے۔

Advertisement

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ عوام کو لوٹ کر عمران صاحب اپنے اے ٹی ایمز، کارٹلز اور مافیاز کی جیبیں بھر رہے ہیں، مہنگائی حکومت کے جھوٹ کی طرح بڑھتی جارہی ہے۔

ان کا مزید کہناتھا کہ چینی کمیشن کی رپورٹ کہاں ہے؟ اس لئے دبائی گئی ہے تاکہ چینی مہنگی اور مافیاز فائدہ اٹھاتے جائیں ، مافیاز پر پلنے والی حکومت عوام کو صرف تکلیف دے سکتی ہے۔

دوسر جانب مسلم لیگ (ن) کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے بھی  چینی کی قیمت میں اچانک اضافے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ظل تباہی نے کل ریلیف پیکج نہیں فراڈ پیکج کا اعلان کیا تھا، ظل تباہی کے اعلان کے بعد سب سے پہلے گھی کی قیمت میں 19روپے اضافہ ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آج چینی کا فی کلو ریٹ 134روپے سے 140روپے تک کلو پہنچ گیا ہے، لاہور اکبری منڈی میں آج چینی تھوک ریٹ پر 134روپے اور عام مارکیٹ میں 140روپے کلو فروخت ہورہی ہے، پشاور، کراچی، کوئٹہ اور گوجرنوالہ میں بھی چینی 135روپے کلو فروخت ہورہی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ عمران خان کو اپنا نام تبدیل کر کے ”مسٹر فراڈیہ“ رکھ لینا چاہیے، ایک فراڈیہ پنجاب میں بیٹھا دوسرا فراڈیہ وفاق میں بیٹھ کر عوام کے جیبوں پر ڈاکے مار رہا ہے۔

مسلم لیگ (ن) کی ترجمان کا کہنا تھا کہ عمران خان عوام کے نہیں اپنے دوستوں کے پیارے بن کر رہ گئے ہیں، عمران خان کے لئے 22 کروڑ عوام صرف اپنی کابینہ ، دوست اور شوکت خانم کے ملازمین ہیں۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان نے چینی، پیٹرول، ادویات اور گندم کی مد میں 2 ہزار ارب کا ڈاکہ مارا ہے، وہی 2ہزار ارب قومی خزانہ میں جمع کروائیں اور عوام کے لئے ریلیف پیکج کا اعلان پھر کریں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سول اسپتال حیدرآباد میں جعلی چیکس کے ذریعے کروڑوں روپے نکالے جانے کا انکشاف
 لاہور: شہری سے 17 لاکھ کی 4 وارداتوں میں ملوث سب انسپکٹر گرفتار
ایس پی عدیل اکبر کی مبینہ خودکشی، اعلیٰ سطح انکوائری کمیٹی متحرک
کراچی میں ای چالان کا آغاز، صرف 6 گھنٹوں میں سوا کروڑ روپے سے زائد کے چالان
بحیرہ عرب میں ڈپریشن کی تشکیل، کراچی میں تیز خشک ہواؤں کا امکان
آزاد کشمیر حکومت کی تبدیلی: مسلم لیگ ن کا اہم اجلاس آج طلب
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر