Advertisement
Advertisement
Advertisement

 شہباز شریف کا ٹی ایل پی سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ

Now Reading:

 شہباز شریف کا ٹی ایل پی سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ
شہباز شریف

شہباز شریف نے تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) سے معاہدے کو پارلیمنٹ میں لانے کا مطالبہ کردیا۔

مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے اسلام آباد میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ٹی ایل پی سے معاہدے کے بارے میں حکومت پارلیمان میں آکر بتائے۔

انہوں نے کہاکہ ہر چیز خفیہ ہے لہٰذا حکومت بتائے کیا معاہدہ کیا ہے۔

مسلم لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کو کالعدم کی لسٹ سے نکالنے پرمشاورت سے جواب دیں گے۔

صحافی نے شہباز شریف سے سوال کیا کہ ٹی ایل پی کے ساتھ مذاکرات کو کیسے دیکھتے ہیں؟

Advertisement

اس پر لیگی صدر نے کہا کہ یہ تو حکومت پارلیمان میں آکر بتائے، کیا مذاکرات اور معاہدہ ہوا۔

صحافی نے ایک اور سوال کرتے ہوئے کہاکہ ٹی ایل پی سے کالعدم کا اسٹیٹس ختم کرنے پر کیا کہیں گے؟

اپوزیشن لیڈرشہباز شریف نے کہا کہ باقاعدہ مشاورت کے بعد بیان جاری کریں گے۔

دوسری جانب ن لیگ نے حکومت کے خلاف جارحانہ رول ادا کرنے کے لئے مریم نواز کو میدان میں اتارنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔

حکومت کے خلاف سیاسی ماحول کو گرمانے کے لئے نائب صدر مریم نواز پارٹی صدر شہباز شریف کے ہمراہ میدان میں ہوں گی۔

ذرائع کے مطابق موجودہ حکومت کے خلاف ممکنہ تحریک کے حوالے سے مسلم لیگ ن کی تیاریاں زوروں پرہے۔

Advertisement

ان ہاؤس تبدیلی یا پارلیمانی سیاست اور انتخابی معاملات کو میاں شہباز شریف دیکھیں گے جبکہ عوامی سطح پر سیاسی ماحول کر گرمانے اور جارحانہ سیاست کا رول مریم نواز ادا کریں گی۔

ملک بھر میں عوامی سطح پر احتحاجی جلسے، روڈ کاروان یا لانگ مارچ ہوں گے ان سے مریم نواز خطاب کریں گے۔

ان ہاؤس تبدیلی، پارلیمانی اور انتخابی سیاست کا رول پارٹی کے صدر شہباز شریف ادا کریں گے۔

اس کے ساتھ ساتھ مہنگائی کے ایشو پر حکومت کے خلاف احتجاجی مظاہروں کے لیے ن لیگ نے تیاریاں شروع کردی ہیں۔

اس حوالے سے مسلم لیگ ن کی قیادت نے تمام ضلعی و تحصیل کے پارٹی عہدیداروں کو ہدایات جاری کردی۔

پارٹی قیادت کی جانب سے ہدایت جاری کی گئی ہے کہ ارکان اسمبلی اور عہدیداران اپنے اپنے علاقوں میں ظالمانہ مہنگائی اور بے روز گاری کے ایشو پر لوگوں کو تیار کریں۔

Advertisement

اس کے علاوہ حکومت کے خلاف متوقع لانگ مارچ کے لئے ہر پی پی حلقہ سے دو دو سو کارکنوں کو لانے کی بھی ہدایت کی گئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مفتی تقی عثمانی اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر دنیا کے با اثر مسلمانوں کی فہرست میں شامل
27 ویں آئینی ترمیم قومی اسمبلی سے پہلے سینیٹ میں پیش کی جائے، اسحاق ڈار
پاکستان شوگر ملز ایسوسی ایشن نے چینی کی قیمتوں میں اضافے کی وجہ حکومت کو قرار دے دیا
انتونیو گوتریس سے ملاقات، صدر زرداری کا خود مختار فلسطینی ریاست کے قیام پر زور
کراچی میں بے رحم قاتل ٹریفک نے 10 ماہ میں 733 افراد کو لقمہ اجل بنا لیا
اسلام آباد ایئرپورٹ پر انجینیئرز کی ہڑتال، پی آئی اے کی آٹھ پروازیں منسوخ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر