Advertisement
Advertisement
Advertisement

تبدیلی سرکار نے صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا ہے ، امتیاز شیخ

Now Reading:

تبدیلی سرکار نے صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا ہے ، امتیاز شیخ
امتیاز شیخ

امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ تبدیلی سرکار نے گھروں کے چولہے ٹھنڈے کرنے کے بعد صنعتوں کا پہیہ بھی جام کردیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے سی این جی سیکٹراورصنعتوں کو گیس کی بندش پر شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی این جی سیکٹر کی گیس بندش سے سندھ بھر میں ہزاروں افراد بے روزگار ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت قدرتی گیس کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ مسلسل زیادتی کر رہی ہے ، سب سے زیادہ گیس پیدا کرنے والے صوبے کو گیس سے محروم کردیا گیا ہے۔

وزیر توانائی سندھ نے کہا ہے کہ ایل این جی کی درآمد میں رکاوٹ بننے والوں کے خلاف تحقیقات کروائی جائیں ، سندھ کو آرٹیکل 158 کے تحت منصفانہ طریقے سے گیس فراہم کی جائے ، حکمرانوں کی نااہلی عوام کیلئے وبال جان بن چکی ہے۔

واضح رہے کہ موسم سرما میں گھریلو صارفین کی اضافی طلب کو پورا کرنے کے لیے سی این جی سیکٹر کو گیس کی سپلائی معطل کی جارہی ہے۔

Advertisement

سندھ اور بلوچستان کے تمام سی این جی اسٹیشنز کو گیس کی فراہمی معطل کرنے کا فیصلہ کیا گیا جس کے تحت یکم دسمبر 2021 سے 15 فروری 2022 تک انکو گیس کی فراہمی معطل رہے گی۔

یاد رہے کہ غیر برآمدی صنعتوں کے تمام کیپٹیو پاور پلانٹس کو گیس کی فراہمی تین روز قبل موسم سرما میں اضافی مانگ کی وجہ سے اگلے احکامات تک بند کر دی گئی تھی۔

تاہم تمام عام صنعتوں، زیرو ریٹیڈ ایکسپورٹ انڈسٹریز بشمول اسکے کیپٹیو پاور پلانٹس اور فرٹیلائزر سیکٹر کو گیس کی فراہمی جاری رہے گی۔

سوئی سدرن کا کہنا ہے کہ طلب و رسد کا فرق بڑھ جانے اور گھریلو صارفین کی ضروریات پوری کرنے کے لئے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بلومبرگ نے پاکستان کو دنیا کی دوسری ابھرتی ہوئی معیشت قراردیدیا
آئی ایم ایف نے پاکستان سے ٹیکس استثنیٰ سے متعلق تفیصلات طلب کرلیں
جلالپورپیروالا: سیلابی پانی میں ڈوبنے سے مزید دو افراد جاں بحق، فضاء سوگوار
ڈی جی آئی ایس پی آر کا بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی، انجینئرنگ اینڈ مینجمنٹ سائنسز کوئٹہ کا دورہ
کورکی میں مقامی قبائل اور فتنہ الہندوستان کےدرمیان جھڑپ 4 دہشتگرد ہلاک،2 زخمی
پنجاب پولیس کی پھرتیاں، پانچ سال قبل فوت ہونے والے شہری کے خلاف مقدمہ درج کرلیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر