Advertisement
Advertisement
Advertisement

تعمیراتی شعبے کو90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی، وزیر اعظم

Now Reading:

تعمیراتی شعبے کو90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی، وزیر اعظم

وزیراعظم کا کہنا ہےکہ تعمیراتی شعبے کو90 فیصد ٹیکس کی چھوٹ دی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے اسلام آباد میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس کا دورہ کیا، اس دوران خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ فراش ٹاؤن میں 2 ہزار اپارٹمنٹس کم آمدن کے لوگوں کیلئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ کوشش ہے جتنا ایک ماہ کا کرایہ ہو وہی قسط ہو، ایک لاکھ گھروں کیلئے 3 لاکھ فی گھر سبسڈی کیلئے رکھا، ملک میں پہلی بارگھربنانےکیلئے بینکوں نے قرضے دینا شروع کیے۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ہم نے 2 سال لگائے اوربینکوں کوقرض دینے پر آمادہ کیا، ملک میں کم آمدن والےلوگوں کی کسی حکومت نے مدد نہیں کی۔

انہوں نے مزید کہاکہ پیسے والےلوگ گھربنا سکتےہیں،غریب کیلئےاپنا گھربہت مشکل ہے۔

Advertisement

دورے کے دوران وزیرِاعظم کو منصوبے پر جاری ترقیاتی کام پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِاعظم عمران خان نے جاری ترقیاتی کام کا تفصیلی جائزہ لیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

واضح رہے کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبے فراش ٹاؤن اپارٹمنٹس ایف ڈبلیو او اور سی ڈی اے کے تعاون سے تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اس منصوبے میں جدید سہولیات سے آراستہ 4000  فلیٹس بنائے جائیں گے۔

منصوبے میں دو ہزار  فلیٹس نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے تحت رجسٹر افراد جبکہ چار سو فلیٹس کچی آبادیوں کے رہائشیوں کیلئے مختص کئے گئے ہیں۔

Advertisement

وزیرِ اعظم عمران خان  نے منصو بے کا سنگِ بنیاد رواں سال اپریل میں رکھا تھا، جس کے بعد اس پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق یہ منصوبہ 84 ایکڑ رقبے پر محیط ہے جبکہ اس میں گرین بیلٹس اور پارکس کو بھی ترجیح دی گئی ہے۔

اس سے قبل وزیراعظم کے معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ نیا پاکستان ہاؤسنگ منصوبے کے تحت 1000 سے زائد فلیٹس اور500 مکانات تیار کئے گئے ہیں، محنت کشوں کوپہلی بارمورٹگیج کی بنیاد پراپنی ذاتی چھت دی جارہی ہے، ‏5 لاکھ روپے سے کم آمدنی والوں کوفلیٹس اورگھروں کےمالکانہ حقوق دیے گئے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ورکرز کلاس کیلئے قیمت کی معمولی قسط اورآسان شرائط کوبھی یقینی بنایا گیا ہے۔

معاون خصوصی زلفی بخاری کا کہنا تھا کہ سابقہ ادوار میں حکومتی عدم دلچسپی سے منصوبہ تاخیر کا شکار ہوا۔ ورکرزویلفیئرفنڈ‏فنڈز کی عدم فراہمی پر کانٹریکٹر نے منصوبہ ادھورا چھوڑ دیا تھا۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر