Advertisement
Advertisement
Advertisement

کل ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، ترجمان وزارت پٹرولیم

Now Reading:

کل ملک بھر میں تمام پٹرول پمپ کھلے رہیں گے، ترجمان وزارت پٹرولیم

وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کے مطابق کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارت پٹرولیم نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ وزارت توانائی پٹرولیم ڈویژن کی جانب سے پٹرول پمپ ڈیلرز کے مارجن بڑھانے کے لئے کیس ای سی سی بھیجوا دیا گیا، آئل مارکیٹنگ کمپنیز اور ڈیلرز کے مارجن میں مناسب اضافے کےلئے وزارت کوشاں ہے۔

ترجمان وزارت پٹرولیم کے مطابق وفاقی کابینہ کے ذریعے سے 10 روز میں فیصلے کا امکان ہے، کل ملک بھر میں تمام پی ایس او، شیل، ٹوٹل اور دیگر کمپنیوں کے اپنے پٹرول پمپ کھلے رہیں گے۔

ترجمان وزارت پٹرولیم کا کہنا تھا کہ آئل سپلائی میں مستعدی کے لئے ٹینکروں کو روانہ کردیا گیا ہے، آئل سیکٹر کی مختلف تنظیموں کا وزارت کی جانب سے اٹھائے گئے اقدامات پر اظہار اطمینان کیا گیا ہے، عوام کو کوئی فکر کرنے یا پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر