Advertisement
Advertisement
Advertisement

لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں، حمزہ شہباز

Now Reading:

لوگ لکڑیاں جلا کر کھانا پکانے پر مجبور ہو چکے ہیں، حمزہ شہباز

حمزہ شہباز کا کہنا ہےکہ لوگ لکڑیاں جلا کرکھانا پکانے پرمجبور ہو چکے ہیں ایل پی جی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کر رہی ہیں۔

مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہباز شریف نے ملک میں جاری شدید گیس بحران پر جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ اس حکومت نے عوام سے ہر سکھ چھیننے کا مصمم ارادہ کر رکھا ہے پورا ملک گیس بحران کی لپیٹ میں ہے۔

انہوں نے کہاکہ ایل پی جی 220 روپے فی کلو تک پہنچ گئی ہے گھریلو سلینڈر 2500 روپے سے زائد کا ہو چکا ہے، جہاں گیس آ بھی رہی ہے وہاں کم پریشر مزید اذیت کا باعث بن رہا ہے۔

حمزہ شہباز نے کہاکہ گیس کی قیمت 350 فیصد تک بڑھائی جا چکی ہے مزید اضافے کی تیاریاں ہیں، بروقت ایل این جی نہ منگوا کر ملک کو شدید بحران میں دھکیلا گیا ۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ حکومتی نا اہلی اور تساہلی کا اعتراف خود مشیر خزانہ نے بھی کر لیا ہے، ملکی تاریخ کا مہنگا ترین ایل این جی کارگو 30 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو سے زائد میں خریدا گیا۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی نے کہاکہ حکومت نےکاری ضرب لگاتے ہوئے پنجاب کی ایکسپورٹ انڈسٹری کے لئے بھی گیس کی قیمت ساڑھے 6 ڈالر سے بڑھا کر 9 ڈالر فی ایم ایم بی ٹی یو کر دی ہے۔

حمزہ شہباز کا مزید کہنا تھا کہ بنگلہ دیش اپنے ایکسپورٹ سیکٹر کو گیس 4 ڈالر اور بھارت 5ڈالر کے لگ بھگ فراہم کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیر اعظم کی دوحہ میں سعودی ولی عہد سے ملاقات؛ فیلڈ مارشل بھی موجود
دوحہ میں عرب اسلامی ہنگامی اجلاس؛ وزیراعظم کی عالمی رہنماؤں سے اہم ملاقاتیں
صدر مملکت کا دورہ چین کے موقع پر شنگھائی الیکٹرک کے چیئرمین سے ملاقات
خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیاں؛ 31 خارجی دہشت گرد جہنم واصل
کیش لیس اکانومی؛ پاکستان اور یو اے ای کے درمیان تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
کراچی، لانڈھی میں واٹر ٹینکر کی ٹکر سے ماں بیٹا جاں بحق، ایک زخمی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر