Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، حافظ حمداللہ

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، حافظ حمداللہ
حافظ حمد اللہ

حافظ حمداللہ کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے۔

پی ڈی ایم کے ترجمان حافظ حمداللہ نے فرخ حبیب ودیگر وزراء کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت سلیکٹڈ امپورٹڈ ، سیاسی خانہ بدوشوں اور زرخرید سیاسی لوٹوں کا ہجوم ہے۔

انہوں نے کہا کہ ناکام حکومت، ناکام حکمران اور ناکام سیاستدان کو ساڑھے 3 سال سے قوم پر مسلط کیا گیا ہے جو امپائر کی انگلی کے سہارے کھڑی ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ بدتمیزی، گالم گلوچ، سیاسی قائدین کی پگڑی اچھالنا اور دہڑلے سے جھوٹ بولنا پی ٹی آئی کی پہچان ہے، حکومت کے کرائے کے ترجمان آئے روز مولانا فضل الرحمان پر بےجا تنقید کرکے اپنی ناکامیوں کو چپھانے کی ناکام کوشش کرتے رہتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کی سیاست کے بغیر پاکستان کی سیاست نامکمل ہے، فرخ حبیب جیسے کرائے کے ٹٹو جن کی مولانا فضل الرحمان کے جوتے جتنی اوقات نہیں وہ بھی مولانا پر بھونکتے ہیں، بھونکتے رہو جتنا بھونک سکتے ہو تمہیں تو بھونکے کے لئے ہی رکھا ہے۔

Advertisement

پی ڈی ایم کے ترجمان نے کہا کہ ساڑھے 3 سال میں قوم اور ملک کو حکومت نے تباہی اور بربادی کے سوا کچھ نہیں دیا، جھوٹی حکومت کے جھوٹے ترجمانوں جتنا جھوٹ بول سکتے ہو بولو اب عمران خان سمیت تمہارے سیاسی موت کا وقت آن پہنچا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی سیاست میں اب سیاسی لوٹوں اور موسمی پرندوں کی کوئی گنجائش نہیں ہے، پی ٹی آئی حکومت ایک زہریلا اور مہلک بیماری ہے جو ساڑھے 3 سال سے ملک اور قوم کو لاحق ہے۔

حافظ حمداللہ نے کہا کہ اس جان لیوا بیماری سے قوم اور ملک کونجات دلانے کا بیڑہ پی ڈی ایم کی پلیٹ فارم سے مولانا فضل الرحمان نے اٹھایا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانا فضل الرحمان، عمران خان اور ان کی پوری ٹیم کے لئے ڈراؤنا خواب بن چکا ہے، مولانا پارلیمنٹ سے باہر ہو کر بھی پاکستان کی سیاست مولانا فضل الرحمان سے شروع ہوتی ہے اور مولانا پرہی ختم ہوتی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
علی امین گنڈاپورنے بہت بدمعاشی کرلی اب مزیدنہیں کرنے دیں گے، فیصل کریم کنڈی
آصفہ بھٹوکو ڈرون سے زخمی ہونے کی وجہ سے شیخ زیداسپتال لایا گیا، یوسف رضا گیلانی
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر