Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعظم سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات

Now Reading:

وزیراعظم سے مشیر خزانہ شوکت ترین کی ملاقات
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات ہوئی ہے۔

عمران خان سے مشیر خزانہ شوکت فیاض ترین کی ملاقات ہوئی جس میں وزیراعظم کو سعودی عرب کی طرف سے مالی امداد اور تیل کی موخرادائیگی سے متعلق سہولت پر بریفنگ دی گئی۔

اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کو محصولات کی وصولی میں ہونے والی پیش رفت سے بھی آگاہ کیا گیا۔

ملاقات میں پبلک سیکٹر اداروں کی جانب سے ادا کیے جانے والے منافع سے متعلق معاملات بھی زیر بحث آئے۔

دوسری جانب جہلم میں القادر یونیورسٹی کی تقریب سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے کہا کہ رسول اللہ ﷺ دنیا کے عظیم لیڈر تھے، اللہ نے مجھے شہرت ،پیسہ اور سب کچھ دیا، مجھے تو پہلے ہی لوگ جانتے تھے، ایمان سے بڑا کوئی تحفہ نہیں، قرآن میں ہے کہ ایمان والے انسان ایمان والوں کو پہچان جائیں گے۔

Advertisement

وزیر اعظم نے کہا کہ دنیا میں اسلام کے خلاف جو بھی عمل ہوتا ہے، اس کا سب سے زیادہ ردعمل پاکستان سے آتا ہے، مکہ اور مدینہ میں سب سے زیادہ لوگ پاکستانی ہوتے ہیں، سب سے زیادہ روزے پاکستانی رکھتے ہیں، اللہ کے نام پر پیسہ بھی سب سے زیادہ پاکستانی ہی دیتے ہیں۔ ہم ایک جانب عاشق رسولﷺ بھی ہیں لیکن دوسری جانب ہماری زندگی سے نبی ﷺ کی سیرت سے کوئی تعلق نہیں۔ مغرب سے کسی بھی وقت توہین مذہب کے واقعات سامنے آنے کاخدشہ ہے، خواہش ہے قانونی اور مذہبی نکتہ نظر سے ہم بہترین جواب دیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ لیڈر ہمیشہ اپنی ذات سے اوپر سوچتاہے، اس لئے خود غرض آدمی کبھی قائد نہیں بن سکتا۔ جو ایمان لاتے ہیں اللہ ان کے خوف دور کردیتا ہے۔ مدینہ کی ریاست کے لوگوں کے خوف دور ہوگئے تھے۔ جب ایک لیڈر ملک کا پیسہ چوری کرنا شروع کردیتا ہے اس سے بڑا عذاب نہیں آسکتا۔ جب ہم کرپشن کو برا نہیں سمجھتے تو معاشرہ تباہ ہوجاتا ہے، بدقسمتی سے پاکستان میں چوروں کو برا نہیں سمجھا جاتا، گزشتہ دنوں ایک کانفرنس ہوئی جس کا مہمان خصوصی وہ آدمی تھا جن کوعدالتوں نے سزادی، سب سے بڑی تباہی یہ ہے کہ ہم چوروں کو برا نہیں سمجھتے، ڈاکا مارنا ہے تو بڑا مارنا ہے کیونکہ چھوٹے چور ہی پکڑے جاتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وفاقی وزیر داخلہ کا درابن میں کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
بی ڈو نیویگیشن نظام پاکستان کی ترقی کا نیا سنگِ میل ہے، احسن اقبال
صدر مملکت کی درابن میں سیکیورٹی فورسز کے کامیاب آپریشن پر مبارکباد
وزیراعظم کا درابن آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
اسلامی نظریاتی کونسل کا ودہولڈنگ ٹیکس سے متعلق مؤقف میں یوٹرن، حتمی فیصلہ مؤخر
ای سی سی کا استعمال شدہ گاڑیوں کی کمرشل درآمد کی اجازت دینے کا فیصلہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر