Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا

Now Reading:

ملک کے بیشتر علاقوں میں آج موسم خشک اور سرد رہے گا

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کی راتیں سرد ہونا شروع ہوگئی ہیں، رات میں درجہ حرارت گرنے لگا، آج رات کم سے کم درجہ حرارت 14.5 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ ہونے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 46فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ شہر میں سمندری ہوائیں معطل ہیں اس وقت شہر میں 12کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے شمال مغربی ہوا چل رہی ہیں، آئندہ 24 گھنٹوں تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے، آج مطلع صاف رہے گا۔

بلوچستان کا موسم:

Advertisement

صوبہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد ر ہے گا۔

کوئٹہ میں کم سے کم درجہ حرارت 02 ڈگری سینٹی گریڈ ریکاڈ کیا گیا ہے، تربت میں کم سے کم درجہ حرارت 15 ڈگری سینٹی گریڈ، سبی میں 10ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ گوادرمیں کم سے کم درجہ حرارت 15ڈگری سینٹی گریڈ، جیونی میں 16 اوڑمارہ میں 12 اور پسنی میں 14 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کوئٹہ میں ہوا میں نمی کا تناسب 53 فیصد گوادر میں 53فیصد، قلات میں 57فیصد سبی میں 76نوکنڈی میں 28فیصد ریکا رڈ کیا گیا ہے۔

ملتان اور گردونواح کا موسم:

ملتان اور گردونواح میں موسم سرد اور خشک رہے گا۔

Advertisement

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ملتان میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے اور آج کم سے کم درجہ حرارت 11ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

اس کے علاوہ ملتان میں ہوامیں نمی کا تناسب 82 فیصد ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اسلام آباد کا موسم:

اسلام آباد میں موسم خشک اور سرد رہے  گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد میں کم سے کم درجہ حرارت 7 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد تک رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کا موسم:

Advertisement

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ پنجاب کے میدانی علاقوں میں دھند/ اسموگ چھائی رہے گی، شہری احتیا طی تدابیر اختیار کریں۔

خیبرپختونخوا کا موسم:

خیبرپختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اورسرد رہے گا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہنے کے علاوہ چترال ، دیر ، سوات اور کوہستان میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر ہلکی برفباری کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کراچی میں سورج آنکھیں دکھانے لگا، گرمی کی شدت میں اضافہ
محکمہ موسمیات نے گرمی کے ستائے عوام کیلئے بارش کی نوید سنادی
بارشوں کا نیا سلسلہ کتنے دن تک جاری رہے گا؟ اہم پیشگوئی
شدید گرمی کے بعد طوفانی بارشیں؛ محکمہ موسمیات نے نوید سنادی
بارش کب ہو گی؟ محکمہ موسمیات نے گرمی سے ستائے عوام کو خوشخبری سنادی
بارشیں ہی بارشیں؛ محکمہ موسمیات کی اہم پیشگوئی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر