Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

او آئی سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، وزیر خارجہ

Now Reading:

او آئی سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا، وزیر خارجہ
وزیر خارجہ

وزیر خارجہ نے کہا ہےکہ او آئی سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان کی صورتحال پر غور کے لئے او آئی سی وزرا خارجہ کونسل کا غیرمعمولی اجلاس بلا کر سعودی عرب نے آج اہم قدم اٹھایا ہے، پاکستان اس اقدام کی مکمل تائید وحمایت کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے 17 دسمبر 2021 کو اسلام آباد میں اجلاس کی میزبانی کی پیشکش بھی کی ہے، ہم پراعتماد ہیں کہ او آئی سی رکن ممالک اس پیشکش کی تائید کریں گے۔

وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ افغانستان او آئی سی کا بانی رُکن ہے، اسلامی امہ کا حصہ ہونے کی حیثیت سے ہم افغانستان کے عوام کے ساتھ اخوت وبھائی چارے کے دائمی برادرانہ رشتوں میں بندھے ہیں۔

شاہ محمود قریشی  نےکہا کہ آج ہمارے افغان بھائیوں اور بہنوں کو ہمیشہ سے بڑھ کر ہماری ضرورت ہے، آپ آگاہ ہیں کہ افغانستان اس وقت سنگین انسانی صورتحال سے دوچار ہے۔

Advertisement

 وزیر خارجہ نے کہا کہ لاکھوں افغان جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں جن کو خوراک، ادویات اور دیگر ضروری اشیاءکی فراہمی کی قلت کی بناءپر ایک غیریقینی مستقبل کا سامنا ہے۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ سردیوں کی آمد نے اس انسانی المیہ کو مزید گھمبیر بنادیا ہے، او آئی سی کو افغان بھائیوں کی مدد کے لئے آگے بڑھنا ہوگا۔

وزیر خارجہ نے کہا کہ افغان عوام کی انسانی ضروریات کو پورا کرنے کی ہماری اجتماعی کوششوں کو تیز کرنا ہوگا، انہیں فوری اور مسلسل مدد فراہم کرنا ہوگی۔

شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ افغانستان کی صورتحال پر او آئی سی کی وزرا خارجہ کونسل کا پہلا غیرمعمولی اجلاس جنوری 1980 میں اسلام آباد میں منعقد ہوا تھا، افغان عوام کے ساتھ دائمی بھائی چارے اور ان کی حمایت میں اگلے ماہ ایک بار پھر ہم اسلام آباد میں جمع ہوں گے۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کی فلاح وبہبود اور خوش حالی کے لئے ان کے ساتھ رابطے جاری رکھنے چاہیے، اعتماد ہے کہ اجلاس ٹھوس اقدامات پر غور کرے گا جن سے افغانستان کو درپیش انسانی اور معاشی مسائل کے حل میں مدد ملے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر