Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلاموں کی طرح رکھا ہوا ہے، خالد مقبول صدیقی

Now Reading:

سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلاموں کی طرح رکھا ہوا ہے، خالد مقبول صدیقی

متحدہ قومی موومنٹ (پاکستان) کے کنوینئر خالد مقبول صدیقی نے آل پارٹیز کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سندھ کے حکمرانوں نے عوام کو غلاموں کی طرح رکھا ہوا ہے۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ عدالتیں فیصلہ نہیں کرینگی تو فیصلے سڑکوں پر عوام کرینگے، پچاس سال سے پیپلز پارٹی کی نیت کو نہیں سمجھے تو یہ افسوس کی بات ہوگی۔

کنوینئر ایم کیو ایم نے اپنے خطاب میں کہا کہ پاکستان کا استحکام جمہوریت کے استحکام سے وابستہ ہے، اس بار بھی حکومت عدالتی حکم پر بلدیاتی انتخابات کروا رہی ہے، بلدیاتی حکومت کو آئینی تحفظ دینا ہوگا۔

خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ اختیارات بلدیاتی نمائندوں کو نہیں ملے تو یہ ٹھیک نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اٹھارویں ترمیم کو رول بیک کرنے کا مطالبہ نہیں کرتے، صوبوں کی تقسیم کی جو غداری کہتے ہیں وہ غلط سوچتے ہیں۔

Advertisement

خالد مقبول صدیقی نے اے پی سی میں مطالبہ کیا کہ بلدیات کا ایسا ایکٹ بنائیں جس سے پاکستان کی ترقی ہو، آرٹیکل 140 پر ہم عدالت میں گئے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ 1988 میں ایم کیو ایم کی پہلی بلدیاتی حکومت بنی، ایم کیو ایم نے ماس ٹرانزٹ کا منصوبہ دیا، پیپلز پارٹی کتنا بھی اچھا نظام لے آئے لیکن ان کی نیت ٹھیک نہیں۔

ایم کیو ایم رہنما نے کہا کہ آج وزیر اعلیٰ سندھ نے دھمکی آمیز بیان دیا ہے، مردم شماری کے معاملے پر ایم کیو ایم نے آواز اٹھائی، ہم نے اس پر حکومت سے بات کی، اس کا دوسرا راستہ یہ نکلا کہ آئندہ مردم شماری کرانے کا فیصلہ کیا ہے، مردم شماری مین ایم کیو ایم کی دی گئی سفارشات پر عمل ہوگا، مردم شماری کے معاملے پر تمام اے پی سی میں شامل جماعتیں ساتھ دیں۔

دوسری جانب خالد مقبول صدیقی کے بیان پر پیپلز پارٹی سندھ کے جنرل سیکرٹری وقار مہدی نے فوری ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم مردم شماری پر عوام کی آنکھوں میں دھول نہ جھونکے، ایم کیو ایم مردم شماری کے مسئلے پر پی ٹی آئی کے موقف کی حمایت کرکے سرینڈر ہو چکی ہے۔

وقار مہدی نے کہا کہ صرف پاکستان پیپلز پارٹی مردم شماری کے اپنے اصولی موقف پر آج بھی ڈٹی ہوئی ہے۔ ایم کیو ایم کا بیانیہ چور مچائے شور سے زیادہ کچھ نہیں۔

اے پی سی پر تنقید کرتے ہوئے ان کا کہا تھا کہ ایم کیو ایم کی اے پی سی صرف ہائی ٹی پارٹی تھی۔ کراچی کے عوام اور ہائی ٹی پارٹی میں شریک افراد ایم کیو ایم کے سیاہ ترین ماضی سے اچھی طرح واقف ہیں۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ہارجیت کھیل کا حصہ ہے، قومی ہاکی ٹیم نے پوری قوم کےدل جیت لیے، وزیراعظم
ہدف پورا کرنے کیلئے گندم کا ایک ایک دانا خریدیں گے، راناتنویرحسین
برطانیہ اور یورپ جانے والے پاکستانیوں کے لیے بڑی خوشخبری
سندھ میں غیر رجسٹرڈ گاڑیوں اور ٹیکس دہندگان کے خلاف مہم شروع
اذلان شاہ ہاکی کپ کے فائنل میچ میں جاپان نے پاکستان کو ہرا دیا
میرپورآزادکشمیر؛ جھڑپوں کے دوران گولی لگنے سےسب انسپکٹر عدنان فاروقی جاں بحق
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر