Advertisement
Advertisement
Advertisement

غلط امیدواروں کا انتخاب بلدیاتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ بنی، عمران خان

Now Reading:

غلط امیدواروں کا انتخاب بلدیاتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ بنی، عمران خان
وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ غلط امیدواروں کا انتخاب بلدیاتی انتخابات میں شکست کی اصل وجہ بنی۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں اپنی شکست تسلیم کرتے ہوئے کہا کہ تحریک انصاف نے خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور اس کا خمیازہ پارٹی کو بھگتنا پڑا۔

Advertisement

عمران خان نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں غلط امیدواروں کا انتخاب ہی ہماری شکست کی اصل وجہ تھی اور اب خیبرپختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے سمیت تمام انتخابات میں پارٹی کی حکمت عملی کی خود نگرانی کروں گا۔ انشاللہ پی ٹی آئی مضبوط طریقے سے واپسی کرے گی۔

دوسری جانب

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات میں تحریک انصاف کو شکست کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے رپورٹ طلب کرلی۔ جس میں انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں شکست کی وجوہات سے آگاہ کیا جائے، شکست کی وجہ ٹکٹ کی تقسیم بنی یا پھر پارٹی کے اندر کچھ اختلافات بھی ہیں۔

اس سے قبل وزیراعظم عمران خان نے وزارتِ خارجہ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم ممالک کا مؤقف اب دنیا میں پھیل چکا ہے۔ مشکلات کے باوجود دنیا میں پاکستان کا مثبت چہرہ ابھرا۔ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں مالی اورجانی قربانیاں دیں۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا خسارہ ملا۔ ہم نے مشکلات کا سامنا کیا ابھی بھی مشکلات میں ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ او آئی سی کانفرنس کے بہترین انعقاد پر سب کا شکرگزارہوں۔ وزارتِ خارجہ کی کارکردگی بہترین رہی۔ کانفرنس میں پاکستان کےمؤقف کی تعریف کی گئی۔ پاکستان کا امیج اب بہت اوپر گیا ہے۔ آئندہ او آئی سی میٹنگ اور بھی بہتراندازمیں ہوگی۔

Advertisement

افغانستان کے مسئلے پروزیراعظم نے خطاب میں کہا کہ افغانستان میں بحران پیدا ہورہا ہےجو بڑا ظلم ہے۔ افغانستان کی جلد ازجلد مدد ہونی چاہیے۔ سوسال میں ایک بار کرونا جیسے مسائل دنیا میں آتے ہیں۔ دنیا نے کورونا سے نمٹنے کے لیے پاکستان کی تعریف کی۔

انھوں نےمذید کہا کہ ہم غلط فیصلے کرنے سے نچلی سطح پرآتے ہیں۔ ماضی میں عوامی مفادات کے خلاف خارجہ پالیسیاں بنائی گئیں۔ ماضی کے حکمرانوں کی ترجیح ملک نہیں ڈالرز تھے۔ کسی کو قصوروار ٹھرانے کے بجائے درست فیصلے ہونے چاہییں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
دھابیجی پمپنگ اسٹیشن پر مرمتی کام شروع کر دیا گیا ، ترجمان واٹر بورڈ
پاور ڈویژن نے گردشی قرضے میں 79 ارب روپے اضافے کا اعتراف کر لیا
فضل الرحمان نے فیصل واؤڈا کو 27 ویں ترمیم کا جائزہ لینے کی یقین دہانی کرا دی
کراچی واٹر بورڈ میں من پسند افسران کو نوازنے کا سلسلہ جاری، اقربا پروری عروج پر
رواں مالی سال کے چار ماہ میں تجارتی خسارہ 38 فیصد سے بڑھ گیا
آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں ’’سپر مون‘‘ کا خوبصورت نظارہ دیکھا جاسکے گا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر