Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

Now Reading:

پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے، چیئرمین سینیٹ

چیئرمین سینیٹ نے کہا ہے کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی سے پاکستان میں کرغستان کے سفیر کی پارلیمنٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں کاسا-1000 منصوبے کے حوالے سے بھی گفتگو کی گئی۔

 ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین تجارتی تعاون کو مزید وسعت اور دوطرفہ روابط کو فروغ دینے کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کے فروغ کیلئے کرغستان کے سفیر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ اپنے برادرانہ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔

چیئرمین سینیٹ نے کہا کہ دونوں ممالک کے مابین اعلی سطحیٰ اور پارلیمانی وفود کے تبادلوں میں اضافے کی ضرورت ہے، دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کیلئے ثقافتی روابط کو بھی بڑھانا ہوگا۔

Advertisement

محمد صادق سنجرانی کا کہنا تھا کہ پاکستان کاسا-1000 منصوبے کی تکمیل کیلئے پرعزم ہے، دونوں ممالک مذہب، اخوت اور ثقافت کے لازوال رشتوں میں بندھے ہوئے ہیں۔

چیئرمین سینیٹ کا  یہ بھی کہنا تھا کہ چین اور پاکستان سے قریب ہونے کے باعث کرغستان وسطی ایشیائی ریاستوں اور اس سے باہر گیٹ وے کا کردار ادا کرسکتا ہے۔

 محمد صادق سنجرانی نے کہا کہ پاکستان خطے کے ممالک میں قریبی رابطوں کے فروغ دینے کیلئے کوشاں ہے، خطے کے ممالک میں قریبی رابطے اور   شراکتداری خطے کی ترقی اور خوشحالی کیلئے ناگزیر ہے۔

چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان کرغستان کے ساتھ پارلیمانی اور اقتصادی روابط کو فروغ دے کر دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے۔ پاکستان سی پیک کی بدولت خطے میں اقتصادی سرگرمیوں کا مرکز ثابت ہوگا۔

ملاقات میں کزغستان کے سفیر نے خطے میں امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کو سراہا۔

کزغستان کے سفیر نے کہا کہ پاکستان خطے کا اہم ملک ہے، پاکستان سے تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے خواہاں ہیں ۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
یاسمین راشد کا جیل سے چیف جسٹس پاکستان کے نام خط
ڈپٹی اسپیکر قاسم سوری نے آئین توڑا ان پر بھی آرٹیکل 6 لگنا چاہیے، خواجہ آصف
صدر مملکت کا بوسنیا ہرزیگووینا کے ساتھ تجارتی اور کاروباری تعلقات فروغ دینے پر زور
شیخ وقاص اکرم پبلک اکاونٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے لاعلم نکلے
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر