Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مقتول پریانتھا کو چھت پر کون لے کر گیا؟ تحقیقات میں اہم انکشافات

Now Reading:

مقتول پریانتھا کو چھت پر کون لے کر گیا؟ تحقیقات میں اہم انکشافات

سانحہ سیالکوٹ میں جاں بحق ہونے والے سری لنکن شہری پریانتھا کمارا کے قتل کیس میں پولیس کی جانب سے جاری تحقیقاتی رپورٹ میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق وقوعہ کے وقت فیکٹری میں 2 ہزار ورکرز موجود تھے، جس کی تصدیق بائیومیٹرک ڈیٹا سے کی گئی ہے۔

تحقیقاتی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جھگڑے کے وقت وحید نامی شخص صورتحال بگڑتی دیکھ کر پریانتھا کو تیسری منزل میں واقع ان کے دفتر میں لے گیا۔

پولیس کے مطابق وحید پریانتھا کے اسسٹنٹ کے طور پر کام کرتا تھا۔ اس نے فیکٹری کے مالک شہباز بھٹی کے ساتھ مل کر صورتحال سنبھالنے کی کوشش کی۔ تاہم، معاملہ بگڑتا دیکھ کر وہ پریانتھا کو چھت پر لے گیا۔

رپورٹ کے مطابق وحید، مقتول پریانتھا سے دروازہ لاک کرنے کا کہہ کر نیچے آگیا تھا، بدقسمتی سے چھت کی طرف دروازے کی کنڈی نہیں تھی۔

Advertisement

پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری سے لیے گئے 10 ڈی وی آر، بائیومیٹرک مشینیں، جائے وقوعہ سے متعلق ویڈیوز پنجاب فرانزک لیب بھجوادی گئی ہیں۔ فرانزک رپورٹ آنے پر ویڈیوز اور بائیومیٹرک حاضری کو شواہد کا حصہ بنایا جائے گا۔

پولیس رپورٹ میں بتایا گیا کہ واقعے کے وقت فیکٹری میں خواتین کی بڑی تعداد بھی موجود تھی جنہیں وحید نے دوسرے بلاک میں منتقل کردیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر