Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایک دن کی بادشاہت ملی تو پاکستان میں سوشل میڈیا بند کروادوں گی، بشریٰ انصاری

Now Reading:

ایک دن کی بادشاہت ملی تو پاکستان میں سوشل میڈیا بند کروادوں گی، بشریٰ انصاری
بشریٰ انصاری

لیجنڈ اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ اگر انہیں ایک دن کے لیے حکومت ملی تو وہ سوشل میڈیا بند کروادوں گی۔

نجی ٹی وی چینل کو دیئے گئے انٹرویو میں بشریٰ انصاری نے کہا کہ مجھے ایک دن کے لیے حکومت ملے تو میں سوشل میڈیا بند کرادوں گی، ہمارے ترقی پزیر ملک کو ابھی بہت کام کرنا ہے، بچوں کو پڑھانا ہے لیکن بچے تو پڑھ ہی نہیں رہے، وہ پڑھے بغیر ہی پیسے کمارہے ہیں، بچوں کی ساری توجہ پڑھائی پر ہونی چاہیے، اس کے بعد یہ ساری چیزیں آتی ہیں۔

متعلقہ خبر: وزیراعظم انصاف کیجیے ورنہ ریاست مدینہ کا نام نہ لیں، بشریٰ انصاری

لیجنڈ اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں کوئی بہت زیادہ سمجھدار نہیں تھی لیکن مجھے اپنی ترجیحات کا پتہ تھا، میں اپنے گھر بار اور بچوں کے بعد ملنے والے فارغ وقت میں کام کرتی تھی، میں نے اپنے کیرئیرمیں صرف 25 فی صد کام کیا ہے 75 فیصد وقت اپنے گھر اور بچوں کو دیا ہے۔

Advertisement

بشری انصاری کا کہنا تھا کہ میں اپنے کیرئیر میں ایک ہی چیز نہیں کرنا چاہتی، میں اپنے کام سے خود ہی بچتی ہوں، اسی لئے جو کردار ایک بار ادا کیا اسے دوبارہ نہیں کیا۔

متعلقہ خبر: بشریٰ انصاری کو بالی ووڈ کی کونسی مشہور فلموں کی پیشکش ہوئی تھی؟

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے چند روز پہلے سیالکوٹ واقعے اور نور مقدم کیس سمیت دیگر واقعات پر حکومت کو کہا تھا کہ وزیر اعظم انصاف کریں، ریاست مدینہ کا نام لینے سے ہی کام نہیں چلے گا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
سلمان خان کبھی شادی نہیں کریں گے؛ سینئر اداکار کا بڑا دعویٰ
دنیا بھر میں آج ماؤں کا عالمی دن منایا جارہا ہے
بدقسمتی سے ہم مردوں نے ہراسانی کو عام سمجھ رکھا ہے، حمزہ علی عباسی
100 ڈراموں میں کام کرنے کے باوجود ابھی تک صرف ایک ہی ایوارڈ ملا ہے؛ آغا علی
اداکارہ یمنیٰ زیدی کے اس خوبصورت لباس کی قیمت جانیے!
سلمان خان کے گھر پر فائرنگ کیس میں گرفتار ہونیوالے شوٹرز کے تہلکہ خیز انکشافات
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر