Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

وزیراعلیٰ پنجاب کا محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ

Now Reading:

وزیراعلیٰ پنجاب کا محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس کا اچانک دورہ کیا ہے۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار بغیر کسی پروٹوکول ساڑھے 10 بجے محکمہ سیاحت کے آفس پہنچے، انکے ساتھ پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ بھی موجود تھے۔

عثمان بزدار نے محکمہ سیاحت کے ہیڈ آفس میں افسروں اور عملے کی حاضری چیک کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب سیکرٹری سیاحت اور دیگر افسروں و عملے نے دفتر سے غیر حاضری پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور سیکرٹری سیاحت کو فوری طور پر او ایس ڈی بنانے کا حکم دیا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ عثمان بزدار غیر حاضر افسروں اور عملے کو معطل کرنے کا حکم بھی دیا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ ساڑھے 10 بجے تک دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کو عہدوں پر رہنے کا کوئی حق نہیں، تاخیر سے دفتر آنا سرکاری فرائض میں غفلت ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ غیر حاضر افسروں اور عملے کے خلاف تادیبی کارروائی کا حکم دے دیا ہے، دفاتر میں وقت کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ ہر محکمے کا اچانک دورہ کروں گا، محکمے کی کارکردگی اور افسروں کی حاضری کو تسلسل کے ساتھ مانیٹر کیا جائے گا۔

انکا کہنا ہے کہ وقت پر دفتر حاضر نہ ہونے والے افسروں اور عملے کے خلاف بلاامتیاز کارروائی ہوگی، سرکاری افسران اور عملہ اپنا قبلہ درست کر لیں۔

عثمان بزدار نے مزید کہا کہ محکمہ سیاحت کے افسروں اور عملے کے خالی دفاتر دیکھ کر سخت مایوسی ہوئی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر