
پاکستانیوں کے پاس 20 ارب ڈالر مالیت کی کرپٹو کرنسی موجود ہے، جامع پالیسی مرتب کرلی جائے تو اسے پاکستان میں کیشں کروایا جاسکتا ہے۔
اس بات کا انکشاف ایوان صنعت و تجارت پاکستان کے صدر ناصر حیات مگوں نے اسلام آبد میں پریس کانفرنس سے خطاب میں کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ ہماری تحقیق کے مطابق پاکستانی عوام کے پاس موجود کرپٹو کرنسی کی مالیت تقریباً 20 ار ب ڈالر ہے۔
انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ کرپٹوکرنسی کے حوالے سے کوئی جامع پالیسی مرتب کرے، تاکہ اربوں ڈالر مالیت کی اس کرپٹو کرنسی کو دبئی کے بجائے پاکستان میں ہی کیش کروایا جاسکے۔ ان کا کہنا تھا کہ پڑوسی ملک انڈیا میں بھی کرپٹو کرنسی کے حوالے سے قوانین متعارف کروائے جا چکے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ حکومت کا سب سے بڑا مسئلہ یہی ہے کہ یہ ’ صحیح وقت پر صحیح فیصلہ نہیں کرتی، انہوں نے کہا کہ اگر وزیر توانائی حماد اظہردرست وقت پر فیصلے کرنے میں ناکام ہیں تو پھر انہیں مستعفیٰ ہوجانا چاہیے۔
فیڈریشن آف پاکستان چیمبرز آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ عوام تک منتقل نہیں کیا جارہا ہے۔
ناصر مگوں نے صوبےمیں گیس بحران پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سندھ 2310 ایم ایم س ایف( ملین کیوبک فٹ) گیس پیدا کرتا ہے لیکن اسے صرف 900 ایم ایم سی ایف گیس فراہم کی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News