
نئی دہلی:بھارت میں پراسیلنگ کے دوران خواتین رسی ٹوٹنے پر سمندر میں جاگری، ویڈیو نے سب کے دل دہلا دیئے۔
پیراسیلنگ کا شمار ایک تفریحی گیم میں ہوتا ہے اور آج کل اس کا رجحان کافی بڑھتا جارہاہے۔ اس میں پیراشوٹ کی طرح کاغبارہ کسی بھی کشتی سے باندھا جاتا ہے اور یہ ہوا کے زور پر فضا میں معلق رہتا ہے۔
ہوا جتنی تیز ہوگی یہ اتنا ہی اوپر کی جانب سفر طے کرے گا لیکن اگر ہوا کا دباؤ زیادہ ہوتو اس طرح رسی کے ٹوٹنے کا اندیشہ رہتا ہے۔ اس طرح کوئی حادثہ بھی جنم لے سکتاہے۔
اسی طرح کا ایک واقعہ بھارت کے شہر ممبئی میں پیش آیا، جس میں دو خواتین پیراسیلنگ کے دوران رسی ٹوٹنے پر سمندر میں جاگری۔
رپورٹ کے مطابق ممبئی سے تعلق رکھنے والی دو خواتین سوجاتا نارکر اور سریکھا پانیکر نے علی باغ کے ساحل پر اپنے اس شوق کو دیکھتے ہوئے پیراسلنگ کرنے کا فیصلہ کیا۔
اس مقصد کے لئے انہوں نے پیراسلنگ کرانے والے افراد سے رابطہ کیا جہاں انہیں پیراشوٹ نما غبارے سے باندھاگیاپھر کر رسی کو کھولنا شروع کیا یہ خواتین کچھ دیر ہوا میں معلق رہنے کے بعد رسی ٹوٹنے پر سمندر میں جاگری جہاں انہیں بچالیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News