Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ڈاکٹروں کے تبادلے اور معطلی صرف شوبازی ہے، حلیم عادل شیخ

Now Reading:

ڈاکٹروں کے تبادلے اور معطلی صرف شوبازی ہے، حلیم عادل شیخ
حلیم عادل شیخ

عمران خان عوام کی جنگ لڑ رہے ہیں، حلیم عادل شیخ

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ ڈاکٹروں کے تبادلے اور معطلی صرف شو بازی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اپنے جاری کردہ ایک بیان میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس کے ممکنہ دورہ تھرپارکر سے سندھ حکومت کی دوڑیں لگی ہوئی ہیں، ڈاکٹروں کے تبادلے اور معطلی صرف شو بازی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی کوئی سہولت نہیں، مٹھی، چھاچھرو، اسلامکوٹ سمیت تمام اسپتال مریضوں کو علاج فراہم کرنے میں ناکام ہوچکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں رواں سال بچوں کے مرنے کی تعداد 700 تک پہنچ چکی ہے، تھر کے آر او پلانٹس کو مصنوعی طریقے سے چلا کر چیف جسٹس کو دکھانے کی کوشش کی جائے گی۔

حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ آراو پلانٹ کی کرپشن کا پیسہ بلاول اور ایان علی کے جعلی اکاؤنٹس میں بھیجا گیا، سندھ حکومت نے تھرپارکر کے ہر منصوبے کو کمائی کا ذریعہ بنایا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ تھرپارکر کی سول سوسائٹی اور صحافی چیف جسٹس سے ملاقات کر کے صورتحال بتائیں، کارونجھر میں جاری سرکاری سرپرستی میں پتھروں کی کٹائی پر بھی چیف جسٹس کو آگاہ کیا جائے۔

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ کا مزید کہنا تھا کہ تھرپارکر کو تباہ کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں، پی پی کے وڈیرے ہر پکنک پوائنٹ کو ذاتی کے ٹی بنانا چاہتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

واضح رہے کہ اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ سندھ حکومت نے بھٹو کے آئین کو پیپلز پارٹی کا آئین سمجھ لیا ہے ، پی پی نے سندھ اسمبلی کو غیر قانونی قوانین پاس کرنے کی فیکٹری بنا دیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت فیڈریشن اور سپریم کورٹ سے جنگ کرنا چاہتی ہے، سندھ حکومت نے صوبے میں سویلین مارشل لاء لگا دیا ہے ، پی پی کے چند وڈیرے سندھ کی 6 کروڑ عوام کو اقلیت سمجھتے ہیں۔

حلیم عادل شیخ نے کہا تھا کہ سندھ بلدیاتی ایکٹ آئین کے آرٹیکل 140 اے کی خلاف ورزی ہے، کالے کرتوت والی پی پی سندھ کی عوام کو بنیادی حقوق سے محروم رکھنا چاہتی ہے، کالے قانون کے خلاف تحریک انصاف اور اتحادیوں کی جدوجہد مزید تیز ہو رہی ہے۔

Advertisement

اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی نے کہا تھا کہ نوسرباز وزراء اپنے بیانات سے عوام اور میڈیا کو گمراہ کر رہے ہیں ، سندھ کی عوام پی پی کے جعلسازوں اور جھوٹوں کو پہچان چکی ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ دہرے نظام کے خلاف سندھ کی عوام اپنی بھرپور جدوجہد جاری رکھے گی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
جنوبی کوریا پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات بڑھانے کا خواہاں
خسارے کے شکار اداروں کی نجکاری کی جلد منظوری کا امکان
صدر مملکت کا ماحولیاتی تبدیلی کے چیلنج سے نمٹنے کے لئے عالمی کوششوں کی ضرورت پر زور
مریم نواز نے مہنگائی کوکنٹرول کرنے کی کوشش کی، عظمیٰ بخاری
رواں ہفتے کون سی اشیاء مہنگی اور سستی ہوئیں؟ اعداد و شمار جاری
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر