Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے، فرخ حبیب

Now Reading:

مولانا فضل الرحمان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے، فرخ حبیب

وزیر مملکت برائے اطلاعات ونشریات فرخ حبیب نے مولانا فضل الرحمان کی میڈیا سے گفتگو پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو یہ مسئلہ ہے کہ ان کی ایزی لوڈ کی دکان بند ہو چکی ہے۔ ان کا پاکستانی پارلیمانی سیاست میں کوئی کردار نہیں۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے کہا کہ فضل الرحمان، ن لیگ اور پیپلز پارٹی صرف کرپشن بڑھا سکتی ہے، ملک چلانا ان کے بس کی بات نہیں۔

فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ فضل الرحمان 3 سال سے سیاسی بے روزگار ہیں، اپنے روزگار کے لیے جمہوری حکومت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس کا اپنا دامن اور ماضی داغ دار ہو وہ صادق و امین قرار پانے والے وزیراعظم عمران خان کے خلاف کس منہ سے بات کرتے ہیں۔

Advertisement

وزیر مملکت نے کہا کہ دنیا بھر میں ریکارڈ مہنگائی ہوئی ہے بعض شر پسند عناصر پاکستان کی مہنگائی کی آڑ میں اپنی سیاسی دکان چمکا رہے ہیں۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ حکومت نے ماضی کے قرضوں کی اقساط اور ان پر سود کی ادائیگی کے لیے مجبور ہو کر قرض لئے۔

انہوں نے طنز کیا کہ مولانا فضل الرحمان اگر انتخابات جیت جائیں تو صاف شفاف اور اگر ہار جائیں تو دھاندلی؟ مولانا فضل الرحمان کو تو صاف شفاف انتخابات کرانے پر وزیراعظم عمران خان کا شکریہ ادا کرنا چاہیئے۔ اس دھاندلی زدہ نظام کو ختم کرنے کے لیے وزیر اعظم عمران خان سیاست میں آئے ہیں۔

فرخ حبیب نے کہا کہ مولانا صاحب اگر آپ دھاندلی سے چھٹکارہ چاہتے ہیں تو ای وی ایم کی جانب آئیں۔

فرخ حبیب کہتے ہیں کہ پاکستان تحریک انصاف کو 2018 کے الیکشن میں ریکارڈ ووٹ ملے، 2023 کے الیکشن میں کارکردگی کی بنیاد پر اس سے ڈبل ووٹ لیں گے۔

وزیر مملکت فرخ حبیب نے اپنے بیان میں کہا کہ جو ہر حکومت میں اقتدار کے مزے لیتے رہے تھے، آر یا پار والے بری طرح خوار ہو رہے ہیں۔

Advertisement

فرخ حبیب کا مزید کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے نام پر ذاتی مفادات کے تحفظ کے لیے انتشار پھیلانے والے پہلے بھی ناکام ہوئے آئندہ بھی ناکام ہونگے، سب کو معلوم ہے کہ عوام میں آپ کی پذیرائی صفر ہو چکی ہے۔ مارچ کی دھمکی دینے والے پہلے یہ بتائیں کہ استعفے کہاں ہیں؟ یہ کھوکھلا مارچ ہے، جس میں عوام کی کوئی نمائندگی نہیں ہوگی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چنگاری نے 2 کروڑ سے زائد کی گندم جلا کر راکھ کر دی
یونیورسٹی آف سرگودھا کا فٹ بال گراؤنڈ میدان جنگ میں بدل گیا
ڈی آئی خان میں سیکیورٹی فورسز کا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن
وزیر خارجہ اسحاق ڈار نائب وزیراعظم مقرر
مصری شاہ میں سب انسپکٹر کا قتل، وزیراعلیٰ پنجاب نے نوٹس لے لیا
معروف پاکستانی سیاستدان انتقال کرگئے
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر