Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلدیاتی انتخابات میں شکست،وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبرپختون خواکو طلب کر لیا

Now Reading:

بلدیاتی انتخابات میں شکست،وزیراعظم نے وزیراعلٰی خیبرپختون خواکو طلب کر لیا

کے پی کے کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ خیبرپختون خوا کو اسلام آباد طلب کرلیا۔ محمود خان اسلام آباد پہنچ گئے۔

تفصیلات کے مطابق خیبر پختون خوا کے بلدیاتی انتخابات میں شکست اور نتائج پروزیراعلٰی خیبر پختون خؒوا محمود خان وزیراعظم کو بریفنگ دیں گے۔

وزیراعلٰی کے پی کے بلدیاتی الیکشن میں کہاں کہاں اور کیوں شکست ہوئی اس پر بھی وزیراعظم کو  رپورٹ دیں گے اور صوبائی وزرا کے اپنے حلقوں میں شکست کی وجوہات بھی بتائیں گے۔

اجلاس میں ساتھ نہ دینے والے ارکان پارلیمنٹ اور سینئررہنماؤں کی نشاندہی کی جائے گی۔ ٹکٹوں کی تقسیم کے حوالے سے بھی وزیراعظم کو آگاہ کیا جائے گا۔ وزیراعظم اگلے مرحلے کی حکمت عملی کے لیے گائیڈ لائنز دیں گے۔

خیبر پختونخوا بلدیاتی انتخابات میں شکست پر وزیراعظم عمران خا کی زیر صدارت ترجمانوں کا اجلاس ملتوی کردیا گیا ہے۔

Advertisement

سماجی رابطے کی ویب سائیٹ پر وزیراعظم عمران خان نے اپنے بیان میں کہا کہ کے پی کے بلدیاتی الیکشن پرشورشرابے میں کسی کو یہ احساس نہیں ہے کہ یہ انتخابات جدید تبدیل شدہ لوکل گورنمنٹ سسٹم کی شروعات ہیں۔

اپنی ٹوئیٹ میں انھوں نے کہا کہ براہ راست منتخب تحصیل ناظمین انتظامیہ معاملات کو بہتر بنائیں گے اور مستقبل میں ایک اچھی قیادت سامنے آئے گی۔ ہماری 74 سالہ تاریخ میں پہلی بار ہمارے پاس ایک با اختیاربلدیاتی سسٹم ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاک بحریہ کے بابر کلاس کورویٹ "پی این ایس خیبر" کے فائر ٹرائلز کامیابی سے مکمل
پاک امریکی تجارتی معاہدہ؛ خام تیل کی درآمد کا آغاز ہو گیا
ترک بھائیوں کے کارناموں پر فخر ہے، وزیراعظم کا ترکیہ کے یومِ جمہوریہ پر پیغام
پاکستان جنوبی ایشیا، وسطیٰ ایشیا، مشرق وسطیٰ کےدرمیان روابط کیلئے اہم پل ہے، وزیراعظم
پاکستان اپنے پیروں پر کھڑے ہونے کیلئے انتھک محنت کررہا ہے، وزیراعظم
پاک افغان مذاکرات ناکام، پاکستان کا دہشتگردوں کے خلاف کارروائیاں جاری رکھنے کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر