Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

دل کی تیز دھڑکن آپ کو کس دماغی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے؟

Now Reading:

دل کی تیز دھڑکن آپ کو کس دماغی بیماری میں مبتلا کر سکتی ہے؟

برطانیہ:ایک تحقیق کے نتیجے میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ 60 سال یا اس سے زائد عمرکے افراد  میں دل کی دھڑکن اگر معمول سے تیز رہے تو یہ دماغ کی صحت کو متاثر کر سکتی ہے جس سے ڈیمنشیا کا خدشہ بڑھ جاتا ہے۔

سوڈن میں واقع کیرولنسکا ایسٹی ٹیوٹ کے سائنسدانوں کے مطابق درمیانی عمر کے افراد میں دل کی تیز رفتار اور دماغی صحت کے درمیان تعلق کے لئے اس سے پہلے بھی کئی تحقیق کی جاچکی ہیں، لیکن 60 برس سے زائد معمر افراد پر کی جانے والی یہ پہلی تحقیق ہے۔

واضح رہے کہ دونوں تحقیق کے نتائج اس جانب اشارہ کرتے ہیں کہ دل کی تیز رفتاری از خود دل کے عارضہ کو ظاہر کرتی ہے۔

جرنل آف الزائمر میں شائع ہو نے والی اس رپورٹ میں مسلسل 12 برس تک 2147 ایسے افراد کا جائزہ لیا گیا جن کی اوسط عمر 70 برس تھی اوران میں 62 فیصد خواتین شامل تھیں۔ اس عرصے کے دوران تحقیق میں شامل تمام شرکاء کی معیاری (ای سی جی) لی گئی اور اس کے بعد دماغی صحت جانچنے کے لئے عالمی معیار کے ٹیسٹ لئے گئے اور سولنامے پر کروائے گئے۔

ساتھ ہی عمر، جنس، تعلیم، تمباکونوشی اور جسمانی سرگر میوں کے بارے میں بھی پوچھا گیا اور بی ایم آئی اور کولیسٹرول کی سطح کو بھی نوٹ کیا گیا۔

Advertisement

تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایسے افراد جن میں دل کی دھڑکن فی منٹ 80 یا اس سے زائد  تھی ان میں 60 سے 69 دھڑکن فی منٹ کے مقابلے میں ڈیمنشیا کا خطرہ 55 فیصد زائد تھا۔

ماہرین کے مطابق اگر دل کی دھڑکن کو معمول پر رکھا جائے تو دماغی صحت کو بہتر بنایا جاسکتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پی آئی سی میں اندھیر نگری چوپٹ راج
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر