Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں، عثمان بزدار

Now Reading:

معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں۔

سردار عثمان بزدار نے کراچی کے علاقے شیر شاہ پراچہ چوک کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی اور وزیر اعلیٰ نے قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے زخمی افراد کی جلد صحت یابی کیلئے دعا کی، ان کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کے غم میں برابر کی شریک ہے، ہماری تمام تر ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ دہشت گردی کے اس واقعے کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے، معصوم لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے درندوں کا کوئی مذہب نہیں، دہشت گرد اور ان کے سہولت کار پاک دھرتی کا بوجھ ہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید کہا کہ قوم دہشت گردی کے ناسور کے مکمل خاتمے کے لئے پرعزم ہے، مٹھی بھر دہشت گردقوم کا حوصلہ پست نہیں کرسکتے۔

Advertisement

واضح رہے کہ کراچی میں نجی بینک کی عمارت میں دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں 14 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

بول نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے شیر شاہ میں پراچہ چوک کے قریب واقع ایک نجی بینک کی عمارت میں عین اس وقت دھماکا ہوا جب عملہ پیشہ وارانہ خدمات سرنجام دے رہا تھا، دھماکے کے وقت عوام کی بھی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔

دھماکا اس قدر شدید تھا کہ ناصرف بینک کی دیواریں گر گئی بلکہ قریب واقع پیٹرول پمپ کو بھی کافی نقصان پہنچا، اس کے علاوہ اطراف کی عمارتوں کے بھی شیشے ٹوٹ گئے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر