Advertisement
Advertisement
Advertisement

موبائل صارفین نے 2021 میں سوشل میڈیا پر 53 ہزار گھنٹے ضائع کردیے

Now Reading:

موبائل صارفین نے 2021 میں سوشل میڈیا پر 53 ہزار گھنٹے ضائع کردیے

اسمارٹ فون کی ایجاد نے ٹیکنالوجی کے میدان میں ایک انقلاب تو برپا کر ہی دیا تھا لیکن اینڈروئیڈ اور سوشل میڈیا ایپ نے دنیا بھر میں لوگوں کو خبطی بنادیا ہے اور وہ اس کے بنا خود کو نامکمل سمجھتے ہیں۔ 

ایک حالیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا بھر میں 16 سے 64 سال کی عمر کے افراد نے 2021 میں اوسطاً اپنی زندگی کے 52 ہزار 925 منٹس موبائل فون پر انسٹاگرام، فیس بک، ٹک ٹاک، واٹس ایپ، اسنیپ چیٹ، یوٹیوب اور اس نوعیت کی درجنوں ویب سائٹ اور ایپلی کیشنز پر اسکرولنگ کرنے میں گزار دیے ہیں۔

کینیڈا کے سوشل میڈیا مینجمنٹ پلیٹ فارم Hootsuite  کی جانب سے ڈیجٹیل صارفین کے طرز عمل پر ’گلوبل اسٹیٹ آف ڈیجیٹل 2021‘  کے نام سے شایع ہونے والی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں سال 16 سے 64 سال کی عمر کے افراد نے اوسطا اپنے قیمتی وقت میں سے 52 ہزار 925 منٹس سوشل میڈیا اور ویڈیوز ایپ دیکھنے میں ضائع کردیے۔

رپورٹ میں بیان کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق ایک شخص اوسطاً دن بھر میں سوشل میڈیا پر 2 گھنٹے 25 منٹس صرف کرتا ہے جو کہ ایک ہفتے میں 16 گھنٹے 55 منٹس، ایک ماہ میں 3 دن 1 گھنٹہ 30 منٹ اور ایک سال میں 36 دن 18 گھنٹے اور5 منٹس بنتے ہیں۔

Advertisement

اعداد و شمار کے مطابق 2020 کی نسبت 2021 میں موبائل پر اسکرولنگ کرنے والوں کی تعداد میں اوسطا 3 منٹ کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمگیر وبا کورونا کی وجہ سے دنیا بھر میں گھروں پر رہ کر آن لائن کام کرنے، پڑھائی کرنے کی شرح میں اضافہ ہوا جس کا نتیجہ اسکرین ٹائم کی شکل میں سامنے آیا ہے۔

یوٹیوب اسمارٹ فون استعمال کنندگان کے لیے سب سے زیادہ دیکھی جانے والی ایپ ہے جس اوسطاً فی فرد 23 گھنٹے 12 منٹس ماہانہ خرچ کرتا ہے۔ 19 گھنٹے، 30 منٹ ماہانہ کے ساتھ فیس بک دوسرے نمبر، 19 گھنٹے 24 منٹ ماہانہ کے ساتھ  واٹس ایپ تیسرے اور ٹک ٹاک 13 گھنٹے 18 منٹ کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فلپائنی موبائل اسکرولنگ پر دنیا بھر میں سب سے زیادہ وقت لگاتے ہیں جو کہ 10 گھنٹے 56 منٹ فی دن ہے۔ اس کیٹگری میں برازیل 10 گھنٹے 8 منٹ فی دن کے حساب سے دوسرے، کولمبیا 10 گھنٹے 7 منٹ فی دن کے ساتھ تیسرے اور جنوبی افریقا 10 گھنٹے 6 منٹ فی دن کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان میں آج رات مکمل چاند گرہن کا دلکش نظارہ ہوگا
پاکستان کی لوکل موبائل فیکٹریز نے تاریخ رقم کر دی، ایک ماہ میں 36 لاکھ موبائلز تیار
اوپن اے آئی چیٹ جی پی ٹی نے اہم فیچرز متعارف کروا دیے
دل کی بیماریوں کی شناخت میں انقلاب؛ اے آئی اسٹیتھوسکوپ چند سیکنڈز میں نتیجہ دے گا
واٹس ایپ کا نیا فیچر؛ اب نمبر کے بغیر بھی چیٹ ممکن ہوگی
دنیا بھر میں چیٹ جی پی ٹی سروس متاثر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر