Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

سوشل میڈیا پر موجود مواد بڑھتے تشدد کی وجہ ہے، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل

Now Reading:

سوشل میڈیا پر موجود مواد بڑھتے تشدد کی وجہ ہے، چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل قبلہ ایاز کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ پر ڈی پی او نے بریفنگ دی ہے۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل کا کہنا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ کی مذمت کرتے ہیں، سانحے کے ملزمان کو قرار واقعی سزا ملنی چاہئے۔

قبلہ ایاز کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ حکومت پاکستان کے اقدامات پر سری لنکن حکومت نے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ متشددانہ رجحانات کی وجوہات اور سدباب کے حوالے سے مزید اجلاس بھی ہوں گے، اس حوالے سے قانون موجود ہے، اس پر عملدرآمد اصل مسئلہ ہے۔

قبلہ ایاز کا کہنا تھا کہ موجودہ عدالتی نظام میں بہتری کی بھرپور گنجائش ہے۔

Advertisement

ان کا مزید کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر موجود مواد بھی تشدد کے بڑھتے رجحانات کی وجہ ہے، سوشل میڈیا کے حوالے سے مربوط پالیسی کی ضرورت ہے۔

انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مذہبی اور سیاسی قائدین کی طرف سے واقعے پر ردعمل قابل تحسین ہے، سانحہ سیالکوٹ پر تمام ملوث مجرموں کی گرفتاری احسن قدم ہے۔

قبلہ ایاز کا مزید کہنا تھا کہ عوام کو بتانا ہوگا قانون کسی صورت ہاتھ میں نہ لیا جائے،پیغام پاکستان 2017 کی صورت میں جامع اعلامیہ موجود ہے، اس اعلامیہ کو پارلیمان کے سامنے پیش کیا جائے۔

 ڈاکٹر قبل ایاز کا کہنا تھا کہ سانحہ سیالکوٹ کے فوری بعد اسلامی نظریاتی کونسل کے ارکان سری لنکن سفارتخانہ اظہار یکجہتی کے لیے گئے۔ سری لنکا میں مسلمانوں کے لیے خطرہ پیدا ہوگیا تھا قوم کے ردعمل سے وہ خطرہ ٹل گیا۔

 ڈاکٹر قبلہ ایاز نے کہا کہ متشددانہ ماحول کو روکنے کے لیے مسلسل کام کیا جائے گا۔

علامہ طاہر اشرفی کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ریاست نے بالکل واضح کیا ہے کہ سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات برداشت نہیں کرے گی، چالیس سال کا مرض جاتے جاتے وقت لگے گا۔

Advertisement

علامہ طاہر اشرفی کا کہنا تھا کہ ریاست کسی کے سامنے سرنگوں نہیں ہوئی، جہاں ریاست کو قانون نافذ کرنا ہے کرتی ہے، جہاں ریاست کو بات چیت کرنا ہوتی ہے ان سے مذاکرات کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے پولیس والوں کو شہید کیا ان کو معافی نہیں دی گئی، ریاست کا کردار ماں والا بھی ہوتا ہے، پاکستان کی مرکزی جماعتوں سے بھی پہلے ان قوتوں کی طرف سے مذمت کی گئی جن کی طرف اشارہ ہے۔

چئیرمین اسلامی نظریاتی کونسل نے کہا کہ اسلامی نظریاتی کونسل سانحہ سیالکوٹ جیسے واقعات کو بہت ہی سنجیدہ لے رہی ہے، اس طرح کے واقعات کو روکنے کے لیے جلد از جلد سفارشات دینے کی کوشش کی جائے گی۔

علامہ طاہر اشفؤرفی نے کہا کہ مذاکرات تو امریکہ اور افغان طالبان نے کئے، نوازشریف اور آصف علی زرداری نے بھی کئے ، نوازشریف نے مولانا سمیع الحق شہید کے ذریعے ٹی ٹی پی سے مذاکرات کئے، آصف علی زرداری نے سوات میں مذاکرات کئے۔

علامہ طاہر اشرفی نے کہا کہ موجودہ مذاکرات کہاں تک پہنچے اس پر وزیر داخلہ بہتر بتا سکتے ہیں۔

قبلی ایاز نے کہا کہ او آئی سی کے اجلاس اور اعلامیہ کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر