Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ روکنے کے لیے کمر کس لی

Now Reading:

مسلم لیگ (ن) نے منی بجٹ روکنے کے لیے کمر کس لی

مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کو روکنے کے لیے کمر کس لی ہے۔

بول نیوز کے مطابق مسلم لیگ (ن) نے قومی اسمبلی میں منی بجٹ کی منظوری کو روکنے کے لیے حکومتی اتحادیوں سے ملاقات کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کی قیادت نے احسن اقبال، ایاز صادق اور خواجہ سعد رفیق کو حکومتی اتحادیوں سے رابطوں کا ٹاسک سونپ دیا ہے۔

متعلقہ خبر: منی بجٹ کی منظوری روکنے کے لیے اپوزیشن کے حکومتی اتحادیوں سے رابطے

(ن) لیگی رہنما حکومتی اتحادی ایم کیو ایم، جی ڈی اے اور ق لیگ کے علاوہ اپوزیشن جماعتوں پیپلزپارٹی، اے این پی اور جماعت اسلامی سے بھی رابطہ کریں گے۔

Advertisement

اس کے علاوہ (ن) لیگ کا وفد ناراض حکومتی ارکان سے بھی ملاقات کرے گا اور انہیں منی بجٹ کے خلاف ووٹ دینے پر قائل کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

متعلقہ خبر: موجودہ حکومت کا دوسرا نام ظلم، استحصال اور بے حسی ہے 

اتحادیوں اور ناراض ارکان کے مثبت ردعمل پر معاملات کو آگے بڑھایا جائے گا، اپوزیشن جماعتوں اور حکومتی اتحادیوں سے مل کر  منی بجٹ روکنے کی حکمت عملی طے کے جائے گی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف بھی اہم جماعتوں کے رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ حکومت نے منی بجٹ قومی اسمبلی میں پیش کردیا ہے لیکن پارلیمنٹ میں حزب اختلاف کی سب سے بڑی جماعت (ن) لیگ کے صدر شہباز شریف اس موقع اسمبلی سے ہی غیر حاضر تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
حکومت کی پیپلزپارٹی کو ایک بار پھر کابینہ میں شمولیت کی دعوت
شمالی وزیرستان؛ سیکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کا خود کش حملہ ناکام بنادیا، 4 دہشتگرد جہنم واصل
قیمت میں بڑی کمی کے بعد آج سونے کے بھاؤ کیا رہے؟
شہرِ قائد میں ٹریفک حادثات خطرناک حد تک بڑھ گئے، 290 دنوں میں 680 سے زائد اموات
سیکیورٹی فورسز کا مغل کوٹ سیکٹر میں کامیاب انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن ،2 خوارج دہشت گرد جہنم واصل
نادرا کا کارنامہ : زندہ شخص کو سرکاری ریکارڈ میں مردہ قرار دے دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر