Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایپل نے آئی او ایس میں موجود خامیوں کو دور کردیا

Now Reading:

ایپل نے آئی او ایس میں موجود خامیوں کو دور کردیا

امریکی ٹیکنالوجی جائنٹ ایپل نے گزشتہ ماہ آئی فون اور آئی پیڈ کے لیے بے شمار اپ ڈیٹس اور نئے فیچرز کے ساتھ اپنے آپریٹنگ سسٹم کا نیا ورژن iOS 15.2 جاری کیا تھا۔

تاہم اس ورژن میں موجود کچھ خامیوں کو دور کرنے کے لیے آج ہی ایک تازہ ترین اپ ڈیٹ  iOS 15.2.1 جاری کی گئی ہے۔ جس میں  ہوم کٹ سیکیوریٹی خامیوں اور آئی کلاؤڈ لنک کے ساتھ میسیجز اور تصاویر کی اپ لوڈنگ کے مسئلے کو درست کیا گیا ہے۔

Apple releases iOS 15.2.1 and iPadOS 15.2.1

iOS 15.2 میں آئی فون کے لیے ’ فیس ٹائم‘،’ شیئر پلے‘ اور پرو ریز‘ سپورٹ اور فیچر، تمام آئی فون صارفین کے لیے نیا ایپل میوزک اور آئی فون 13 کے لیے میکرو کنٹرول جیسے مفید فیچرز شامل کیے گئے تھے۔

 یہ بھی پڑھیں : ایپل طبقاتی فرق کو فروغ دے رہا ہے، گوگل کا الزام

Advertisement

نئی اپ ڈیٹ انسٹال کرنے کا طریقہ کار؛

آئی فون اور آئی پیڈ کے استعمال کنندگان درج ذیل طریقے پر عمل کرتے ہوئے iOS 15.2 کو نئے ورژن iOS 15.2.1 پر اپ گریڈ کر سکتے ہیں۔

1۔         ڈیوائس کی ہوم اسکرین پر موجود’ سیٹنگز‘ پر ٹیپ کریں

2۔         سیٹنگز پر جاکر ’جنرل‘ پر کلک کریں

3۔         جنرل پر کلک کرنے کے بعد ’سافٹ ویئر اپ ڈیٹ‘ پر کلک کریں۔

یاد رہے کہ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے پہلے اپنے موبائل کا بیک اپ لازمی لے لیں۔ انسٹالیشن کے عمل کو کام یابی سے سر انجام دینے کے لیے وائی فائی یا موبائل ڈیٹا کی بلا تعطل فراہمی کو یقینی بنائیں۔ سافٹ ویئر اپ ڈیٹ سے پہلے آپ کے آئی فون / آئی پیڈ کی بیٹری کم از کم اچھی طرح چارج ہونی چاہیے۔ زیادہ بہتر یہی ہے کہ اسے چارجنگ پر لگا کر اپ ڈیٹ کا کام سر انجام دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نان فائلرز کی سمیں بند کرنے کا معاملہ؛ پی ٹی اے کا حیران کن جواب آگیا
ایکس (ٹوئٹر) میں اب کیا تبدیلی کی جارہی ہے؟
اسنیپ چیٹ صارفین کے لئے زبردست فیچر متعارف
چین میں پاکستانی سفیر چانگ ای 6 مشن کی روانگی کا مشاہدہ کریں گے
واٹس ایپ نے اپنے صارفین کے لئے ایک اور بہترین فیچر متعارف کروادیا
موبائل سمز بند کرنے کے حوالے سے پی ٹی اے کا اہم بیان آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر