Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

رحم کے آپریشن کے لیے روبوٹک سرجن ایجاد

Now Reading:

رحم کے آپریشن کے لیے روبوٹک سرجن ایجاد
رحم کے آپریشن کے لیے روبوٹک سرجن ایجاد

سائنس دانوں نے رحم کے آپریشن کو زیادہ موثر طریقے سے سر انجام دینے کے لیےانسانی ہاتھوں سے مماثل روبوٹ تیار کرلیا ہے جنہیں کام یابی سے امریکا کے تین بڑے اسپتالوں میں استعمال کیا جا رہا ہے۔

ہومینیز کے نام سے پیش کیے گئے اس روبوٹ کو اسرائیلی کمپنی میمک انوویشن سرجری نے تیار کیا ہے۔ میمک کے شریک بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر ڈیور کوہن کا کہنا ہے کہ یہ روبوٹ چمٹی کی شکل والے دو انسان نما ہاتھوں پر مشتمل ہے۔

The robot features shoulders, elbow and wrist joints to provide human human level dexterity and 360-degree articulation

ہومینیز کو جراحی کے دوران ایک کنٹرولر کی مدد سے کنٹرول کیا جاتا ہے جو بڑی اسکرین پر جراحی کے عمل کو ریئل ٹائم میں دیکھتے ہوئے یہ کام سر انجام دیتا ہے۔

بازو، کہنی اور کلائی پر موجود جوڑ ہومینیز کو اپنے بازوؤں کو 360 ڈگری پر حرکت  دینے میں مدد دیتے ہیں۔  اس میں موجود اضافی بازوایک چھوٹے اور علحیدہ شگاف کے ذریعے لیپرو اسکوپک ویڈیو کیمرے کو اندرونی پروسیجر کو کنٹرولر کے سامنے موجود اسکرین پربصری شکل دینے میں مدد دیتا ہے۔

Advertisement

Called Hominis, this surgical system is operated by a human controller who maneuvers the robotic arms while watching the procedure happening on a screen in real time

آپریشن کرنےکے لیے ہومینیز کو ویجائنا کے ذریعے جسم میں داخل کیا جاتا ہے جہاں یہ رحم کو اپنے بازوؤں میں لپیٹ کر جراحی کا عمل مکمل کرتا ہے۔ ہومینیز کی مدد سے رحم کو ایک یا دونوں فیلیو پین ٹیوبز اور اوریز کے ساتھ بھی علحیدہ کیا جاسکتا ہے۔

ڈیور کا کہنا ہے کہ ہومینیز امریکا کی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈ منسٹریشن کی جانب سے منظور ہونے والاپہلا روبوٹک سرجری سسٹم ہے، تاہم ایف ڈی اے نے اس ڈیوائس کو آپریٹ کرنے والے سرجنز اور طبی عملے کو جامع تربیت فراہم کرنے کی ہدایت کی ہے۔

انہون نے بتایا کہ ہومینیز فلوریڈا کے  کینڈل ریجنل میڈیکل سینٹر، ایڈوینٹ ہیلتھ سلیبیریشنز اور جیکسن میموریل پر واقع دی ویمنز اسپتال میں کام یابی سے استعمال کیا جا رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کتنی دیر کی نیند انسانی صحت کے لئے ضروری ہے؟
ڈپریشن جیسے مرض سے بچنے کے لئے اِن غذاؤں کا استعمال کریں!
خواتین مردحضرات کی نسبت طویل عرصے تک بیمار رہتی ہیں، تحقیق
والد کی آنت کی صحت نوزائیدہ بچے کی نشوونما پر اثر انداز ہوتی ہے، تحقیق
غصہ آپ کی زندگی کو کم کرسکتا ہے، تحقیق
لو برین‘‘ کیا ہے، اور یہ کیسے دو محبت کرنے والوں کی زندگی مشکل کردیتا ہے؟’’
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر