Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

ایف ڈی اے کی اومیکرون ریپڈ ٹیسٹ کے لیے وارننگ جاری

Now Reading:

ایف ڈی اے کی اومیکرون ریپڈ ٹیسٹ کے لیے وارننگ جاری
ایف ڈی اے کی اومیکرون ریپڈ ٹیسٹ کے لیے وارننگ جاری

صحت اور انسانی خدمت کے امریکی ادارے فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے اومیکرون ٹیسٹ کے لیے تھروٹ سواب طریقے کو غلط قرار دے دیا۔

ایف ڈی اے کی جانب سے ٹوئٹر پر جاری بیان میں وارننگ دی گئی ہے کہ گھروں پر اومیکرون ریپڈ اینٹجن ٹیسٹ کے لیے ناک کے بجائے حلق سے سیمپل لیے جا رہے ہیں جو کہ غلط طریقہ ہے۔

ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ ابھی تک اس بات کے کوئی شواہد نہیں ملے ہیں کہ اومیکرون کی تشخیص کے لیے تھروٹ سواب، نیزل سواب سے زیادہ درست ہے۔

ایف ڈی اے نے یہ وارننگ ان حقائق کے منافی رپورٹس کے بعد جاری کی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اومیکرون کی شناخت کے لیے تھروٹ سواب کا طریقہ کار نیزل سواب سے زیادہ درست نتائج دیتا ہے۔

اپنے بیان میں ایف ڈی اے کا کہنا ہے کہ فی الحال اس بارے میں کوئی جامع اعداد و شمار موجود نہیں ہیں جن سے ظاہر ہو کہ تھروٹ سواب کا طریقہ ’ درست اور مناسب‘ ہے۔

Advertisement

ایک حالیہ مطالعے سے بھی یہ بات سامنے آچکی ہے کہ ریپڈ ٹیسٹ اومیکرون کی اسی وقت درست شناخت کر سکتا ہے جب اسے مینو فیکچررز کی ہدایات کے مطابق سر انجام دیا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کونسی بیماری دنیا بھر میں 40 فیصد اموات کی وجہ قرار؟
جلد بڑھاپے سے بچنا چاہتے ہیں تو یہ غذائیں آج ہی ترک کردیں!
جسمانی وزن میں کمی لانے کے لئے ہر ہفتے کتنی ورزش کرنی چاہیے؟
امراضِ قلب سے خود کو محفوظ رکھنا چاہتے ہیں تو یہ عادت اپنالیں!
چائے اور کافی میں چینی ملانے سے صحت پر کیا اثر پڑتا ہے؟
سائنسدانوں نے یوگا کا ایک چونکا دینے والا فائدہ بتا دیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر