
مسلم لیگ (ن) کے ترجمان اور رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختونخواہ اختیار ولی خان کا کہنا ہے کہ “سلیکٹڈ” وزیراعظم نے ٹی وی اور ٹیلی فون پر “سکریپٹڈ” سوالوں کے “پلانٹڈ” جوابات دئیے۔
اختیار ولی خان عمران نیازی نے وزیراعظم ہاؤس کو ڈرامہ پروڈکشن سنٹر میں تبدیل کردیا، وزیراعظم ہمت کریں چاندنی چوک یا راجہ بازار آجائیں، آٹے دال کا بھاؤ معلوم ہو جائے گا۔
انہوں نے مزید کہا کہ آپ سلیکٹڈ ہیں اسی لئے اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے خائف ہیں۔ عمران، نواز شریف کی حکومت میں ہونے والی عوامی رابطہ مہم کی نقل بھی ٹھیک سے نہیں کر پا رہے۔
ن لیگی ترجمان کا کہنا تھا ہر صدی میں ایک بحران آتا ہے اس صدی کا بحران عمران خان ہے۔ ٹی وی پر بیٹھ کر جھوٹ بولنا اور حقائق کو مسخ کرنا شرمناک عمل ہے۔
دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے وزیراعظم عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ عمران صاحب نے آج عوام سے گفتگو نہیں بلکہ نوکری میں توسیع کی درخواست تھی۔
مریم اورنگزیب نے کہا کہ جس کی نوکری نوٹس پیریڈ پر چل رہی ہو وہ شہباز شریف کو یاد کرے گا۔ ایک ہارے ہوئے، مایوس، نالائق اور چور ثابت ہوجانے والے شخص کے جذبات کا اظہار تھا۔
انہوں نے کہا کہ عمران صاحب گھبرانے کا نہیں، اب گھر جانے کا وقت ہے۔ چار سال میں عوام کے لئے کچھ کیا ہوتا تو نواز شریف، شہباز شریف نہ کرنا پڑتا، نواز شریف مسکراتا رہے گا، عمران صاحب روتے رہیں گے۔ نواز شریف، شہباز شریف نے قوم کی دعائیں لیں، عمران صاحب نے بد دعائیں لیں، روئیں، چیخیں، پٹیں جو مرضی کہیں، عمران صاحب گھر جانے کا وقت ہو گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News