Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مریم اورنگزیب نے پی آئی ڈی کے پیسے کا غیر قانونی استعمال کیا، شہباز گل کا الزام

Now Reading:

مریم اورنگزیب نے پی آئی ڈی کے پیسے کا غیر قانونی استعمال کیا، شہباز گل کا الزام

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ مریم اورنگزیب نے پی آئی ڈی اور وزارت اطلاعات کا پیسے کا غیر قانونی استعمال کیا۔

ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب کے بیان پر شدید ردِ عمل دیتے ہوئے کہا کہ ن لیگ ضلعوں سے زیادہ جماعت نہیں رہی، نواز شریف بھارت جاتے تو  کشمیری رہنماؤں سے ملاقات تک نہیں کرتے تھے۔

ان کا کہنا تھا کہ مریم اورنگزیب الیکشن کمیشن ویب سائٹ پر جائیں عمران خان فتح یاب نظر آئیں گے، مریم اورنگزیب سمیت دیگر کا اس طرح رویہ رکھنے کی وجہ کیا ہے؟

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ ڈاکٹر شہباز گل نے کہا کہ ن لیگ نے خدمت کے عوض ترجمان رکھے ہیں، ن لیگ عورت کارڈ کھیل رہی ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا تھا کہ عمران خان ذہنی طور پر گھر جا چکے ہیں۔

Advertisement

انہوں نے کہا تھا کہ شہباز شریف کو اپوزیشن لیڈر نہ ماننے کی تمہاری کیا اوقات ہے، عمران خان جس حلقے سے جیتے وہاں تو جا کر دکھائیں، عوام کا ہاتھ اور آپ کا گریبان ہوگا ، سڑکوں پر آنے کے بعد امپائر کے سہاروں کی باتیں آپ کرتے تھے، عمران خان جس وقت سڑکوں پر آئے ملک ترقی کر رہا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے دور کے منصوبوں پر تختیاں لگائی جا رہی ہیں ، آپ سڑکوں پر تھے تو ہم بجلی کے منصوبے لگا رہے تھے، نواز شریف و شہباز شریف دیگرعدالتوں سے سرخرو ہوئے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان نے کہا تھا کہ عمران خان کے بدبودار انتقام کا سامنا کر چکے، سرخرو ہوئے ، عمران خان کے انتقام کا وقت گزر چکا ، عمران خان کہتے ہیں کسی کو نہیں چھوڑوں گا ، عمران خان نےعوام کو کسی قابل نہیں چھوڑا۔

انہوں نے کہا تھا کہ منتخب وزیر اعظم کو سڑکوں پر گھسیٹنے کی دھمکیاں دی گئی تھیں ، عمران خان نے وزیر اعظم کی کرسی کی تضحیک کی، عوام کے ووٹ سے آنے والےعوام کے پاس جاتے ہیں۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم کی کرسی پر بیٹھ  کرعوام کو دھمکیاں نہیں دی جاتیں ، اداروں کو دھمکیاں دینے کا مطلب ناکامی کا خوف ہے ، عمران خان نے ساڑھے 3 سال کی نااہلی کا جرم قبول کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست ہے عوام کی جان چھوڑیں ،گھرجائیں، عمران خان کو معلوم ہو گیا گھر جانے کا وقت آچکا ، عمران خان ذہنی طور پر گھر جاچکے ہیں۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے مزید کہا تھا کہ عمران خان کی گزشتہ روز کی تقریر سے ثابت ہوا نااہل اور نالائق ہیں ، عمران خان کو 2018 میں آر ٹی ایس بٹھا کر مسلط کیا گیا ، وزیر اعظم عمران خان نے اداروں کو دھمکیاں دیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
بانی پی ٹی آئی کی ویڈیو لنک کے ذریعے پیشی کیلئے اڈیالہ جیل میں انتظامات مکمل
علی امین گنڈاپور کی 9 مئی کے ایک اور مقدمے میں ضمانت منظور
عوامی مسائل کا حل ترجیح ہے، ممکنہ وسائل ضرور فراہم کریں گے، مریم نواز
عوام کے لئے بڑی خوشخبری، پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
وزیراعظم کی زیر صدارت وزارت منصوبہ بندی اور پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اتھارٹی کے امور پر اہم اجلاس
پاک چین وزرائے خارجہ کی مشترکہ پریس کانفرنس
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر