Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بارش بھی ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلے گی لیکن کب؟ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی

Now Reading:

بارش بھی ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلے گی لیکن کب؟ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی

بارش بھی ہوگی اور تیز ہوائیں بھی چلے گی لیکن کب؟ محکمہ موسمیات نے کراچی سمیت ملک بھر کیلئے خطرناک پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے پورے ملک میں بارشوں کی وجہ سے الرٹ جاری کر دیا گیا ہے ، کراچی میں بھی موسم خطرناک ہونے والا ہے۔

کراچی میں تیز ہوائیں چلنا شروع

شہر قائد میں اس وقت 40 تا 45 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے مغربی ہوا چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات سے شہر میں سردی کی شدت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگا، سردی کی لہر 8 روز تک جاری رہے گی۔

Advertisement

اس دوران درجہ حرارت سنگل ڈیجٹ میں ریکارڈ ہونے کا امکان ہے۔

شہریوں کےلئے الرٹ جاری  

محکمہ موسمیات  نے عوام سے اپیل کی ہے کہ شہرمیں گرد آلود ہوائیں چل رہی ہیں،رات میں ہواؤں کی رفتار میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے لہذٰا شہری درختوں اور سائن بورڈز سے دور رہیں۔

ذرائع کے مطابق گلشن اقبال 13 ڈی میں تیز ہواؤں کے سبب درخت گرگیا ، تاہم کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہے۔

بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل 

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات ملک میں بارشیں برسانے والا نیا سسٹم داخل ہو گا۔

Advertisement

اس سسٹم سے اسلام آباد اور راولپنڈی، کشمیر، گلگت بلتستان، چترال خیبر پختونخواہ اور مری میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشیں ہوں گی۔

اس کے علاوہ پنجاب کے میدانی اور وسطی علاقوں میں بھی تیز بارشیں اور پہاڑوں پر برفباری ہونے کا امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مذاکرات ہی موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد راستہ ہے، چوہدری پرویز الہیٰ
فیصل آباد میں ہر صورت جلسہ کریں گے، حامدرضا
سنگین جرائم میں مطلوب 2 اشتہاری ملزمان ابوظہبی سے گرفتار
انسداد تمباکو نوشی کے لیے سگریٹ کی خوردہ قیمتیں بڑھانے کی تجویز
تربیلاڈیم میں پانی کے لیول کو1470فٹ تک رکھنے کی منظوری
آزاد کشمیر میں کشیدہ صورت حال، مظفرآباد میں انٹرنیٹ سروس بند
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر