پاکستان کے نجی چینل پر نشر کیے جانے والے ڈرامے میں لیڈ کردار ادا کرنے والے جیسی شخصیت حقیقی زندگی میں نظر آگئی۔
تفصیلات کے مطابق ڈرامہ ’’پری زاد‘‘کے مرکزی کردار سے سوشل میڈیا صارفین بہت زیادہ متاثر ہیں۔

اس ڈرامے میں پری زاد کا مرکزی کردار پاکستانی اداکار احمد علی اکبر نے نبھایا ہے انہوں نے اس کردار کے لیے اپنی ظاہری شخصیت کو بھی تبدیل کیا ہے
سوشل میڈیا پر جہاں اس ڈرامے کی کہانی کو سراہا جارہا ہے وہیں ڈرامے کے مرکزی اداکار احمد علی اکبر کی اداکاری کی بھی بہت تعریف کی جارہی ہے۔
یہاں تک کہ لاہور کا ایک نوجوان پری زاد سے اس قدر متاثر ہوا کہ اصل زندگی میں بھی بالکل اسی کی طرح روپ دھار لیا۔

حال ہی میں ایک انٹرویو میں علی مغل نے بتایا کہ ابتدا میں اسے پری زاد کے بارے میں علم نہیں تھا لیکن جب اس کے دوستوں نے اس سے کہا کہ میں پری زاد میں ملتا ہوں تو میں نے ڈراما دیکھنا شروع کیا اور خود کو مکمل طور پر پری زاد کے روپ میں ڈھال لیا۔
تاہم علی مغل نے بتایا کہ اگر اسے موقع ملے تو وہ ’’پری زاد‘‘ سے ضرور ملنا چاہے گا۔
واضح رہے کہ اس ڈرامے کو معروف مصنف ہاشم ندیم نے تحریر کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
