Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

‘حکومت کی خاصیت ہے پتہ نہیں چلتا خود نکلے یا نکالے گئے’

Now Reading:

‘حکومت کی خاصیت ہے پتہ نہیں چلتا خود نکلے یا نکالے گئے’
شاہد خاقان عباسی

سیاسی منظرنامہ تبدیل؛ شاہد خاقان عباسی نے بڑا سرپرائز دے دیا

شاہدخاقان عباسی کا کہنا ہےکہ حکومت کی خاصیت ہے پتہ نہیں چلتاخودنکلےیانکالےگئے۔

مسلم لیگی رہنما اور سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب میں افسران پیسےدے کرعہدوں پرتعینات ہوتےہیں، وزیراعظم دھمکیاں دیناشروع کردیں توملک کاکیاہوگا۔

انہوں نے کہاکہ ملک کےسارےچورکابینہ میں بیٹھےہوئےہیں،حکومت کی خاصیت ہےپتہ نہیں چلتاخودنکلےیانکالےگئے،شہزاد اکبربتائیں ساڑھے 3 سال میں کون سےثبوت اکٹھےکیے۔

سابق وزیراعظم نے کہاکہ ساڑھے 3 سال بعدپتہ چلابچہ نالائق تھا، شہزاد اکبربتائیں عمران خان نےنکالایاخوداستعفیٰ دیا، شہزاداکبرلمبی لمبی پریس کانفرنسزکرتےتھے، شہزاداکبربتائیں عہدے سے پہلےاوربعدمیں کتنےاثاثےہیں۔

مسلم لیگی رہنما نے کہاکہ شہزاداکبراپنےاثاثوں کی تفصیلات بھی بتائیں،شہزاداکبرکوان سوالات کاجواب دیناہوگاجوہم نےدیے، شہزاداکبرکوبھی احتساب کاسامناکرناپڑےگا۔

Advertisement

انہوں نے مزید کہاکہ حکومتی نااہلی کاخمیازہ عوام کوبھگتناپڑرہاہے۔

 شہزاد اکبر اپنے عہدے سے مستعفی

وزیر اعظم عمران خان کے مشیر برائے احتساب و داخلہ امور شہزاد اکبر نے گزشتہ روز اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔

اپنی ٹوئٹ میں شہزاد اکبر نے کہا کہ انہوں نے مشیر کی حیثیت سے اپنا استعفیٰ وزیر اعظم کو پیش کردیا ہے۔

شہزاد اکبر نے کہا کہ مجھے پوری امید ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق احتساب کا عمل جاری رہے گا۔

پی ٹی آئی کے رہنما کا کہنا تھا کہ اپنے عہدے سے استعفے کے باوجود میں اپنی جماعت کے ساتھ وابستہ رہوں گا اور قانون کے طالب علم کی حیثیت سے اپنا کردار ادا کروں گا۔

تحریک انصاف کی حکومت آنے کے بعد سے ہی شہزاد اکبر وزیر اعظم کے مشیر برائے احتساب تھے تاہم بعد میں انہیں داخلہ امور کا مشیر بھی بنادیا گیا تھا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چند روز سے شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں تھیں۔

Advertisement

شہزاد اکبر کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کی خبریں 3 روز قبل وزیر اعظم سے ان کی ملاقات کے بعد سامنے آئی تھیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ایسوسی ایشن آف الیکٹرانک میڈیا ایڈیٹرز اینڈ نیوز ڈائریکٹرز کے نو منتخت عہدیداروں کو وزیر اعظم کی مبارکباد
اسپیکر قومی اسمبلی کا پریس گیلری سے موبائل فوٹیج بنانے کا نوٹس
تمباکو کی کھپت کم کرنے کے لئے قیمتوں میں اضافہ ناگزیر ہے، ڈبلیو ایچ او تحقیق
ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، اسٹیٹ بینک کی رپورٹ جاری
کسانوں کا جوش بتا رہا ہے کہ تحریک شروع ہو چکی ہے، امیر جماعت اسلامی
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر