Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے فارغ کیا گیا، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا الزام

Now Reading:

مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے فارغ کیا گیا، برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا الزام

برطانوی خاتون رکن پارلیمنٹ کا الزام ہے کہ انہیں مسلمان ہونے کی وجہ سے وزارت سے فارغ کیا گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سابق جونیئر ٹرانسپورٹ منسٹر نصرت غنی کہتی ہیں کہ انہیں وزیر اعظم بورس جانسن کی کنزرویٹو حکومت میں وزارتی ملازمت سے برطرف کیا گیا تھا کیونکہ ان کا مسلم عقیدہ ساتھیوں کو بے چین کر رہا تھا۔

انتالیس سالہ نصرت غنی کا کہنا تھا کہ  انہیں وہپ جو پارلیمانی ڈسپلن کا نفاذ کرنے والے ہیں انہوں نے بتایا تھا کہ ان کی “مسلمانیت” کو ایک مسئلے کے طور پر اٹھایا گیا تھا۔

‘مجھے بتایا گیا کہ ڈاؤننگ اسٹریٹ میں ردوبدل کے اجلاس میں ‘مسلمانیت’ کو ‘مسئلہ’ کے طور پر اٹھایا گیا تھا، کہ میری ‘مسلم خاتون وزیر’ کا درجہ ساتھیوں کو بے چین کر رہا تھا’۔

وزیر اعظم کے دفتر سے ان کے تبصروں پر فوری طور پر کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا، لیکن حکومت کے چیف وہپ مارک اسپینسر نے کہا کہ وہ نصرت غنی کے الزامات کے مرکز میں تھے۔

Advertisement

اپنے ردعمل میں  اسپینسر نے کہا کہ نصرت غنی نے اس معاملے کو باضابطہ داخلی تحقیقات میں ڈالنے سے انکار کر دیا تھا جب انہوں نے پہلی بار گزشتہ مارچ میں یہ مسئلہ اٹھایا تھا۔

واضح رہے کہ کنزرویٹو پارٹی کو پہلے بھی اسلامو فوبیا کے الزامات کا سامنا رہا ہے اور گزشتہ سال مئی میں ایک رپورٹ میں اس پر تنقید کی گئی تھی کہ اس نے مسلمانوں کے خلاف امتیازی سلوک کی شکایات سے کیسے نمٹا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
روس نے شہریت کی درخواست کیلئے با حجاب تصویر کی اجازت دے دی
اچانک دو روزہ تعطیل کا اعلان کردیا گیا
رفح آپریشن سے متعلق ہمیں خدشات ہیں، امریکی محکمہ خارجہ
یو اے ای میں بارشوں کی پیشگوئی، تعلیمی ادارے بند کردیے گئے
متحدہ عرب امارات، محکمہ موسمیات نے ایک اور خطرے کی گھنٹی بجا دی
بڑا استعفیٰ آگیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر