Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کا خدشہ؛ مسجد الحرام میں داخل ہونے کے راستے مختص

Now Reading:

اومیکرون کا خدشہ؛ مسجد الحرام میں داخل ہونے کے راستے مختص
اومیکرون کا خدشہ

اومیکرون کا خدشہ

سعودی حکومت نے اومیکرون کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے مسجد الحرام میں داخلے کیلئے راستے مختص کردیے ہیں۔

سعودی عرب میں کورونا کیسز میں کمی کے بعد حکومت کی جانب سے گزشتہ سال اکتوبر میں مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں پابندیاں ختم کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلے کی شرائط بھی ختم کردی گئی تھی۔

دنیا بھر میں کورونا وائرس کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کے بعد یہ وائرس سعودی عرب میں بھی پنچے گاڑ رہا ہے جس کے پیش نظر سعودی حکومت نے گزشتہ ہفتے ایک بار پھر مسجد الحرام اور مسجد نبوی میں سماجی فاصلے قائم کرنے کی شرط عائد کردی تھی۔

یہ بھی پڑھیں؛ مسجد نبوی اور مسجد الحرام میں ایک مرتبہ پھر سماجی فاصلے کی شرط عائد

عرب میڈیا کے مطابق سعودی حکومت نے نئے ویرینٹ اومیکرون کے پھیلاؤ کے خدشے کے پیشِ نظر مسجد الحرام میں داخلے کے لیے 34 راستے مختص کیے ہیں اور ہر راستے پر  سماجی دوری سے متعلق  آگاہی کے ہدایت نامے آویزاں ہیں۔

Advertisement

عمرہ زائرین کو مسجد الحرام میں احتیاطی تدابیر پر عمل کرنے کی سختی سے ہدایات جاری کی گئی ہیں اور عمرہ زائرین اور نمازیوں کے لیے وقت اور نماز کی جگہوں کو جسمانی دوری والے پوسٹروں سے واضح کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں؛ مسجد الحرام میں ادائیگی نماز کے لئے سماجی فاصلے کی شرط ختم، ویڈیو وائرل

رپورٹ کے مطابق حاجیوں اور نمازیوں کو مخصوص اوقات تک مسجد میں رسائی کی اجازت دی جائے گی اور یہ تمام انتظامات عمرہ زائرین کی حفاظت کے لیے ہی کیے گئے ہیں جن میں سماجی فاصلہ اور راستوں کی تقسیم جیسے اقدامات شامل ہیں۔

واضح رہے سعودی حکومت نے عمرہ زائرین کو ماسک پہننے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر