Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

مری میں پھر برف باری کا امکان، پنجاب حکومت نے خبردار کردیا

Now Reading:

مری میں پھر برف باری کا امکان، پنجاب حکومت نے خبردار کردیا

مری میں پھر برف باری کا امکان ہے، محکمہ سیاحت پنجاب نے سیاحوں کو خبردار کردیا ہے۔

 پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی نے آئندہ ہفتے برف باری اور بارشوں کی پیشگوئی کردی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق منگل کی شام کو مری میں برف باری توقع ہے جبکہ برف باری کا سلسلہ جمعرات تک برقرار رہے گا۔

راولپنڈی، اٹک، چکوال، جہلم سمیت شمالی پنجاب کے کئی شہروں میں بارشوں کا اعلان بھی کیا گیا ہے جبکہ صوبے بھر میں شدید دھند کا سلسلہ برقرار رہے گا۔

محکمہ سیاحت پنجاب نے شہریوں کو آئندہ ہفتے سیاحتی مقامات کی طرف جانے سے گریز کرنے کی ہدایت کی ہے۔

Advertisement

محکمہ سیاحت پنجاب کا کہنا ہے کہ موسمی شدت کے پیش نظر لوگوں کو احتیاط سے کام لینا ہو گا۔

واضح رہے کہ آئندہ ہفتے ملک کے مختلف حصوں میں پھر بارش کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے مغربی اور بالائی علاقوں میں 18 تا 20 جنوری سے  ہلکی سے درمیانی بارشوں کا سلسلہ داخل ہوگا۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ملک کے مختلف حصوں میں ہلکی سے درمیانی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق دیر، مالاکنڈ، ہزارہ، سوات، کوہستان، گلگت بلتستان اور کشمیر کے کچھ علاقوں میں منگل اور بدھ کو لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔

این ڈی ایم اے نے تمام متعلقہ محکموں کو  الرٹ رہنے کی ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹیز متعلقہ محکموں کے ساتھ رابطہ قائم کر کے حساس مقامات پر ضروری مشینری اور دیگر ایمرجنسی  ساز و سامان کی موجودگی یقینی بنا ئیں۔

Advertisement

 این ڈی ایم اے کے مطابق سیاح اور مسافر حضرات کو موسم کے احوال سے  مسلسل آگاہ رکھا جائے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر