Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسپین لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو انتقال کر گئے

Now Reading:

اسپین لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو انتقال کر گئے

اسپین کے سابق فٹ بالر لیجنڈ فرانسسکو پاکو گینٹو 88 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

فرانسسکو نے 18 سال تک ریال میڈرڈ فٹ بال کلب کی بھی نمائندگی کی ، انہوں نے 1971-1953 تک ریال میڈرڈ کے لئے فٹ بال کھیلی۔

فرانسسکو واحد فٹ بالر ہیں کہ جن کی نمائندگی میں ریال میڈرڈ نے 6 مرتبہ یورپئین کپ جیتا۔

لیجنڈ فٹ بالر نے ریال میڈرڈ کے لئے 600 میچز کھیلے اور 182 گول کئے، فرانسسکو نے اپنے کلب کے لئے 12 لیگ کراؤنز ، 2 کوپا ڈیل رے ٹائٹلز اور ایک انٹرنیشنل کپ جیتنے میں اہم کردار ادا کیا۔

لیجنڈ فٹ بالر فرانسسکو نے اپنے ملک کے لئے 43 میچز کھیلے ، انہوں نے اپنے ملک اسپین کی طرف سے 1962 اور 1966 کے ورلڈ کپ میں حصہ لیا۔

Advertisement

اپنے وقت کے نامور فٹ بالر نے اپنے کیرئیر کا آغاز ایک ریسر کے طور پر کیا تھا ۔ لیکن پھر انہوں نے فٹ بال کھیلنا شروع  کیا۔

ریال میڈرڈ کی انتظامیہ نے اپنے سابق کھلاڑی کی موت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ انتظامیہ نے لیجنڈ فٹ بالر کی بیوی کے نام ایک بیان میں کہا کہ آج ہم ایک عظیم کھلاڑی سے محروم ہو گئے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقہ سیریز: کمنٹری پینل میں کون کون شامل؟ تفصیلات سامنے آگئیں
کرسٹیانو رونالڈو نے تاریخ بدل دی، دنیا کا پہلا فٹبالر جس کی دولت اربوں میں جا پہنچی
ویمنز ورلڈ کپ، آسٹریلیا نے پاکستان کو 107 رنز سے شکست دے دی
افغانستان فٹبال ٹیم آج رات پاکستان پہنچے گی، کل کا پاک افغان میچ شیڈول کے مطابق ہوگا
بابر اور رضوان کی واپسی کا کوئی امکان نہیں، سلمان آغا نے نئی حکمت عملی تیار کرلی
جنوبی افریقی ٹیم لاہور پہنچ گئی، ٹیسٹ میچز کی سیریز کا آغاز 12 اکتوبر سے ہوگا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر