Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

اومیکرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کتنی افادیت رکھتی ہے؟ پہلا ڈیٹا جاری

Now Reading:

اومیکرون کے خلاف بوسٹر ڈوز کتنی افادیت رکھتی ہے؟ پہلا ڈیٹا جاری
کورونا

گزشتہ دو برسوں سے جاری اس وبا کے دوران کورونا وائرس نے کئی بارجنیاتی طور پر اپنی ہیئت تبدیل کی ہے اور ہر نئی قسم سابقہ قسم کے مقابلے میں کافی مختلف علامات اور شدت رکھتی ہے۔

کورونا کی نئی قسم اومیکرون دنیا بھر میں تیزی سے پھیل رہی ہے جس کے لئے ماہرین کی جانب سے بوسٹر ڈوزکی اجازت دی گئی تاکہ وائرس کی اس نئی قسم سے محفوظ رہا جاسکے۔ تاہم بوسٹر ڈوز لگانے کے بعد اومیکرون سے کتنا تحفظ ملتا ہے اس کے لئے پہلا ڈیٹا جاری کر دیا گیا۔

امریکا سینٹرزفارڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن نے کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف کووڈ ویکسینز کے بوسٹر ڈوز کی افادیت کے حوالے سے 3 نئی تحقیقی رپورٹس جاری کی ہیں۔

واضح رہے کہ یہ حقیقی زندگی میں کورونا کی نئی قسم اومیکرون کے خلاف بوسٹر ڈوزکے اثرات کا پہلا ڈیٹا ہے جسے جاری کیا گیا ہے۔

21 جنوری 2022 کو جاری کی جانے والی تحقیقی رپورٹس کے مطابق اومیکرون سے بہترین تحفظ کے لئے ویکسین کی اضافی ڈوز بہت اہم ہے۔

Advertisement

جبکہ ایک تحقیق میں یہ کہا گیا کہ دسمبر اور جنوری کے دوران بوسٹرڈوز کو اومیکرون سے بیمار ہونے پر ہسپتال میں داخلے سے بچانے میں 90 فیصد تک مؤثرپایا کیا گیا۔

یہ نتیجہ 10 امریکی ریاستوں کے 88 ہزار مریضوں کے ڈیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد حاصل کیاگیا جنہیں ہسپتال میں داخل کیا گیا۔

اس تحقیق کے مطابق ویکسین کی دو ڈوز سے بھی اومیکرون سے ہسپتال میں داخلے کے خطرے سے 57 فیصد تک تحفظ ملتا ہے، وہ بھی اس وقت جب دوسری خوراک کو کم از6 ماہ گزر چکے ہوں۔

اسی تحقیق میں بوسٹر ڈوز کے لئے مزید یہ بھی کہا گیا کہ یہ مریضوں کے ایمرجنسی روم اور ہنگامی نگہداشت  کے مراکزسے دور رکھنے میں 82 فیصد تک مؤثر ہے۔

یہ نتائج 10 امریکی ریاستوں کے ان 2 لاکھ مریضوں کے ڈٰیٹا کی جانچ پڑتال کے بعد معلوم ہوا جنہوں نے طبی مراکزکا وزٹ کیاتھا۔

جبکہ ویکسین کی صرف دو ڈوزامیکرون سے تحفظ دینے میں 38 فیصد تک مؤثر ثابت ہوئیں۔

Advertisement

اس تحقیق کے نتائج سی ڈی سی کے جریدے Morbidity and Mortality ویلکی رپورٹس میں شائع کئے گئےہیں۔

دوسری تحقیق کے نتائج بھی اسی جریدے میں شائع کئے گئے ہیں جس کے مطابق ویکسین کی تین ڈوزاستعمال کرنے والے افراد میں اومیکرون سے بیمارہونے کا امکان دیگر کے نسبت کم ہوتا ہے۔

تحقیق میں 25 امریکی ریاستوں کے ڈیٹا کا تجزیہ کرنے پر محققین نے دریافت کیا کہ ہر ہفتے بوسٹر ڈوز کے بعد بیمار ہونے والے افراد کی تعداد اوسطاً ایک لاکھ میں سے 149 تھی۔

جبکہ اس کے مقابلے میں 2 ڈوز استعمال کرنے والوں میں یہ شرح ایک لاکھ میں 255 تھی۔

تیسری تحقیق کے نتائج بھی ایک طبی جریدے جرنل جاما شائع کیے گئے ہیں جس کے مطابق بوسٹر ڈوز سے لوگوں کو اومیکرون قسم سے بیمارہونے سے تحفظ میں مدد ملتی ہے۔

اومیکرون کے 13 ہزار کیسزکی جانچ پڑتال سے یہ بات سامنے کہ ویکسین کی تیسری ڈوز کے استعمال کے بعد اومیکرون کی علامات والی بیماری کا خطرہ ویکسین کی دو ڈوز استعمال کرنے والوں کی نسبت 66 فیصد تک کم ہوجاتا ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ ان تینوں تحقیق اور اس کے نتائج سے بات سامنے آئی ہے کہ ویکسینیشن سے دور رہنے والے افراد میں اس وائرس سے بیمار ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
گرمیوں میں مٹکے کے پانی کے یہ حیران کُن فوائد جان لیں!
امراض قلب سے بچنے کے لیے کیلشیم سے بھرپور غذائیں کس وقت لینا بہتر ہے؟
وہ کون سے پیشے ہیں جن میں ملازمت پیشہ افراد دمہ میں مبتلا ہوسکتے ہیں؟
ناشتے میں کون سی غذا کا استعمال ہارٹ اٹیک سے تحفظ فراہم کر سکتا ہے؟
گرمی میں روزانہ فالسے کیوں کھانا چاہئیں؟
یہ عام سی غذائیں کولیجن کو بڑھانے میں جادوئی اثر رکھتے ہیں
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر