Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

Now Reading:

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری، سڑکیں ٹریفک کیلئے بند

ملک کے بالائی علا قوں میں مختلف مقامات پر بارش اور پہاڑوں پر برفباری کا امکان

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں شدید برفباری کے باعث سڑکیں ٹریفک کیلئے بند کردی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ برفباری کی وجہ سے ٹریفک کیلئے بند کردیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر کا کہنا ہے کہ عوام غیر ضروری سفر سے گریز کریں ، شدید برفباری کے باعث زیارت سنجاوی، اور زیارت ڈومیارہ روڈ کو ہر قسم ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

ڈی سی زیارت کے مطابق ضلعی انتظامیہ زیارت نے پی ڈی ایم اے نے کی بھاری مشینری کی مدد سے اسنو کلیئرنس آپریشن شروع کر دیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر زیارت حبیب نصیر نے کہا ہے کہ زیارت سنجاوی روڈ سے برف ہٹانے کے بعد ٹریفک کے لیے کھول دیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ زیارت کوئٹہ میں شاہراہ ہر قسم ٹریفک کیلئے مکمل بحال ہے۔

دوسری جانب کہیں بارش و برفباری تو کہیں گرد آلود ہواؤں کے باعث ملک بھر میں جاتی سردی پھر لوٹ آئی ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج  اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری رہیگا جبکہ بارش کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ بھی متوقع ہے۔

اسکے علاوہ پنجاب میں بھی تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے  تاہم ڈی جی خان، ملتان، لیہ، خانیوال،راجن پور،بہاولپور، اور بہاولنگر میں تیزہواؤں کے ساتھ ہلکی بارش کی توقع ہے۔

سندھ کی بات کی جائے تو آج  سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک اور سرد رہے گا البتہ سکھر، خیرپور ، لاڑکانہ، جیکب آباد، شہید بینظیر آباد اور موہنجو داڑو کے چند مقامات پر بارش کا بھی امکان ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مظفرگڑھ: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے صحافی جاں بحق
ادارہ شماریات نے بڑی صنعتوں کے حوالے سے رپورٹ جاری کردی
خیبرپختونخوا ہاؤس اسلام آباد میں گورنر کیلئے مختص بلاک ختم کردیا گیا
پنجاب کےشہریوں کیلئےخوشخبری، فری آئی ٹی سٹی کا قیام
موبائل فونز ان لاک نہ کئے تو پی ٹی اے کا گھیراؤ کریں گے، انجمن تاجران
معاشی مسائل کے باوجود وفاقی حکومت نے 23 ارب کاپیکیج دیا، وزیراعظم آزاد کشمیر
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر