Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

عثمان بزدار کا خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار

Now Reading:

عثمان بزدار کا خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثے پر افسوس کا اظہار
عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع  پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ عثمان بزدار نے جاں بحق افراد کے لواحقین سے دلی ہمدردی و اظہارِ تعزیت کیا، ان کا کہنا تھا کہ زخمیوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولتیں فراہم کی جائیں۔

  عثمان بزدار نے انتظامیہ کو ہسپتال پہنچ کر زخمیوں کے علاج معالجے کی خود نگرانی کی ہدایت دی، انہوں نے کمشنر بہاولپور اور آر پی او بہاولپور سے حادثے کے بارے میں رپورٹ طلب کر لی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے غفلت کے ذمہ دار ڈرائیور کے خلاف قانونی کارروائی کا حکم دے دیا۔

واضح رہے کہ خیر پور ٹامیوالی کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

حادثے میں بس میں سوار غلام شبیر اے ایس آئی جاں بحق ہوگئے، حادثہ بسوں کے آپس میں ٹکرانے سے پیش آیا، پولیس کی بھاری نفری اور ریسکیو ادارے موقع پر موجود ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمیوں کو نکالنے اور طبی امداد کا کام جاری ہے، ڈی ایس پی خیر پور، ایس ایچ او خیرپور پولیس نفری کے ہمراہ موجود ہیں۔

ڈی پی او محمد فیصل کامران نے بتایا کہ زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے ہسپتال منتقل کیا جا رہا ہے۔

ترجمان پولیس کے مطابق ڈی پی او کی ہدایت پر مزید نفری جائے حادثہ کیلئے روانہ ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
وزیراعظم کی تمام وزارتوں، ڈویژنز کو مینوئل فائلنگ سے ای آفس پر منتقل کرنے کی ہدایت
جاسوسی کرنے والا ڈرون پکڑا گیا
مریم نواز نے پائلٹ سٹیلائٹ انٹرنیٹ پراجیکٹ کا افتتاح کر دیا
ڈرائیونگ لائسنس بنوانے والوں کیلئے پریشان کن خبر
نیب کا اراکین پارلیمنٹ اور سیاست دانوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ
عطاء تارڑ کا سوشل میڈیا کے غلط استعمال کو روکنے کیلئے عالمی اقدامات کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر