Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

قوم کے لیے خوشخبری، کورونا میں بھی معیشت کی گروتھ زیادہ رہی، اسد عمر

Now Reading:

قوم کے لیے خوشخبری، کورونا میں بھی معیشت کی گروتھ زیادہ رہی، اسد عمر
اسد عمر

اسد عمر نے کہا ہے کہ قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ کورونا میں بھی معیشت کی گروتھ زیادہ رہی۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں شرح نمو کا جائزہ لیا گیا ہے ، معیشت کے اعداد و شمار اور نئے بیس ائیر کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ 2021  کی شرح نمو 5.6 آئی ہے جو کہ تاریخی ہے ، قوم کے لیے خوشخبری ہے کہ کورونا میں بھی معیشت کی گروتھ زیادہ رہی ، گزشتہ چودہ سال میں سب سے زیادہ معیشت پچھلے سال پروان چڑھی ہے۔

  اسد عمر نے کہا کہ بڑی صنعتوں کا سالانہ انڈیکس بھی اوپر رہا ، گزشتہ سال صنعتوں میں گروتھ 12.5 فیصد رہا ، زراعت کے شعبے میں بھی ریکارڈ کاشت نوٹ کی گئی ، گیس کی پیداوار بھی 5 فیصد بڑھی ، کوئلہ کی پیداوار 8.5 سے 8.8 فیصد پہنچ گئی ہے۔

 وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ  یقیناً سال 2019 اور 2020 معیشت کے لیے بہترین رہا ، اپوزیشن کے تمام بیانیے پاش پاش ہونے جا رہے ہیں ، حکومت گئی کا بیانیہ اب دوبارہ کبھی نہیں آئے گا۔

Advertisement

انہوں نے کہا کہ عالمی سروے کے مطابق چودہ سال میں سب سے زیادہ ترقی ہوئی ، بین الاقوامی ماہرین کے مطابق معیشت کا سائز اب 16.3 فیصد بڑھا ہے ، زراعت کے سیکٹر میں کامیابی وہ نہ حاصل ہو سکی۔

 اسد عمر نے کہا کہ تعلیم بھی اب معیشت کاحصہ ہے ، پانچ کروڑ بچہ اسکولوں میں ہے ، ہماری آمدن میں فی کس اضافہ 1457 سے 1657 ڈالر ہے ، قوم نے جس طرح کورونا میں تمام اداروں کا ساتھ دیا ، چھوٹی صنعتیں ہمارے لیے اور روزگار کے لیے اہم ہیں۔

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کہا کہ ہم ہر مہینے کابینہ کا اجلاس بلاتے ہیں ، وزیر اعظم نے کل ہی سمال میڈیم کارپوریشن کا افتتاح کیا ، مہنگائی پوری دنیا میں ہے ، ہم بھی اس کا شکار ہیں ، سب سے طاقتور مافیا پر عمران خان نے ہاتھ ڈالا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ستائس فیصد اضافہ ہوا ہماری معیشت میں ، پہلے چھ ماہ میں ترقیاتی کام زیادہ ہورہا ہے ، گردشی قرضوں میں بھی کمی ہوئی ہے ، یوریا کی پیداوار بھی اس سال ملک میں زیادہ ہوئی ہے ، کسان کو بھی ریکارڈ آمدن ہوئی ہے۔

Advertisement

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نئےقرض پروگرام اوربجٹ پرآئی ایم ایف سےمذاکرات کل سےباقاعدہ شروع ہوں گے
باز آرگنائزیشن کے زیر اہتمام پاکستان میں پہلی بار ای گیمنگ کے مقابلوں کا انعقاد
آزادکشمیر کے عوام کے مطالبات کو قانون کےمطابق پورا کیاجانا چاہئے، صدرمملکت
حکومتی وفد پاک افغان بارڈر چمن پہنچ گیا
پشاور میں سڑک کے درمیان بارودی مواد کا دھماکا، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا
پیپلزپارٹی کا ذوالفقار علی بھٹو کو قومی ہیرو قرار دینے کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر