
دورہ پاکستان کے حوالے سے آسٹریلوی میڈیا دہشت گردی کے گڑھے مردے اکھاڑنے لگاہے۔
تفصیلات کے مطابق آسٹریلوی میڈیا کی جانب سے پر امید پاکستانی فینز کی امیدوں کو نشانہ بنایا جانے لگا۔ دہشت گردی کے گڑھے مردے اکھاڑ کر دورہ پاکستان کو متنازع بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔
آسٹریلیا کی ٹیم کو مارچ اپریل میں 3 ٹیسٹ میچز اور اتنے ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کے لئے پاکستان کا ٹور کرنا ہے۔ تاہم سیکیورٹی خدشات کی آڑ میں ٹور کرنے سے گریز کیا جارہا ہے۔ تقریبا 24 برس بعد کینگروز کا یہ پہلا دورہ پاکستان ہے۔
آسٹریلوی میڈیا نے دعوی کیا ہے کہ کچھ کھلاڑیوں نے پاکستان میں دہشتگردی کے حوالے سے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ خصوصاً گزشتہ دنوں ہونے والے لاہور دھماکے کی مثال دی جارہی جہاں آسٹریلوی ٹیم کے قیام کا دورانیہ زیادہ ہے۔ اس بابت کھلاڑی کافی بے چین ہیں۔
آسٹریلوی میڈیا کا 2019 کے واقعہ کو دہرانا اور عین اس موقع پر اسکی تصاویر رپورٹ کے ساتھ شائع کرنا نہایت غیر مناسب عمل ہے۔
تاہم آسٹریلین بورڈ کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان بورڈ کے ساتھ مل کر کام کررہے ہیں اور ٹور کے حوالے سے باقاعدہ رابطے میں ہیں۔ کھلاڑیوں اور اسٹاف کی سیکیورٹی اولین ترجیح ہے۔
واضح رہے آسٹریلین چیف سیلیکٹر جارج بیلی کا کہنا تھا کہ تاحال کسی بھی کھلاڑی نے دورہ پاکستان سے انکار نہیں کیا ہے۔ 2مرتبہ پاکستان میں سیکیورٹی صورتحال کے حوالے سے بریفنگ دی جاچکی ہے جس میں بذات خود میں شریک ہوا ہوں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News