Advertisement
Advertisement
Advertisement
Advertisement

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی، شہبازشریف

Now Reading:

پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی، شہبازشریف
شہباز شریف

وزیراعظم شہبازسریف کے بطور انچارج وزیر ہوتے ہوئے گندم کی درآمد کا انکشاف

شہبازشریف نے کہا ہے کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کے امکان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 3 دن بعد پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے فی لیٹر اضافے کی اطلاعات تشویشناک ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ مارکیٹ میں آنے والی اطلاعات سے ملک میں پٹرول کی ذخیرہ اندوزی کے خدشات ہیں، حکومتی فی الفور مارکیٹ میں پھیلنے والی اطلاعات پر اقدام کرے، ذخیرہ اندوزی نہ ہونے دی جائے۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر کا کہنا تھا کہ عام صارفین کے حقوق کا تحفظ حکومت کی قانونی وانتظامی ہے۔

 شہبازشریف کا یہ بھی کہنا تھا کہ گندم، کبھی آٹا، چینی تو کبھی کھاد اور پٹرول کے بحران گھوم گھوم کر قوم پر نازل ہورہے ہیں، ہر روز ایک نیا حادثہ بتاتا ہے کہ ملک میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں۔

Advertisement

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہبازشریف کا مزید کہنا تھا کہ پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید تیز کردے گی، اگر بحران پیدا ہوا تو ذمہ دار حکومت ہوگی، پہلے سے خبردار کررہا ہوں۔

یاد رہے کہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی 16 جنوری سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 6 روپے تک کے اضافے کا خدشہ ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافے سے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ پیٹرول 150 روپے فی لیٹر ہونے کا خدشہ ہے۔

آئل ریفائنریز کے اعداد شمار کے مطابق عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمت میں ہونے والے حالیہ اضافے کے سبب پیٹرول اور ڈیزل کی ایکس ریفائنری قیمت بڑھنے کا خدشہ ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
پنجاب میں 2 ہزار ایکڑ پر گارمنٹ سٹی کے قیام کا منصوبہ
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے ڈیزائن میں نقائص، ذمہ داروں کے تعین کیلئے کمیٹی کا اعلان
پنجاب حکومت کا الیکٹرک بسوں سے متعلق بڑا اعلان
قومی اسمبلی میں تلخ کلامی پر طارق بشیر چیمہ نے زرتاج گل سے معافی مانگ لی
سپریم کورٹ نے فیصل واوڈا کی پریس کانفرنس پر از خود نوٹس لے لیا
بیٹے نے شر پسندوں کے عزائم خاک میں ملا دیے، والد شہید سب انسپکٹر عدنان قریشی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر